سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں  میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک  اور دیگر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف  مشترکہ آپریشن کیا، جس میں  تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل  کردیے گئے۔

مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے بہاولپور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد ہلاک  کردیا۔  سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا سانحہ ناکام بنا دیا ۔ فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔

ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولیاں اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔  بعد ازاں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری  جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں  کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی پنجاب پولیس

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار