امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
اپنی پوسٹ میں اونیجا نے ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن لکھا: "Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں۔"
یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد پاکستان پہنچ گئیں تھیں۔ ان کی اس کہانی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اونیجا رابنسن ماہرہ خان کے ساتھ
پڑھیں:
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ ماتم کرتے دکھائی دے رہے، شاہنواز دھانی کی ویڈیوز کے سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان پر تنقید کررہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق محرم کی عزاداری یا ماتم (حسین علیہ السلام) ہر سال زیادہ تر شیعوں لوگ کرتے ہے، عزاداری ایک رسم ہے جس میں شہید کربلا حسین بن علی کی شہادت اور سنہ 680ء میں پیش آنے والے واقعہ کربلا کی یاد میں ماتم کیا جاتا ہے اور ان کی یاد منائی جاتی ہے۔
عزاداری میں مجلس، ماتم ،جلوس ہر ایک عمل شامل ہے اورذاکر،خطیب،نوحہ خوان،ماتمی،مجلس کا بانی اور سننے والا ہر ایک عزادار ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کو اس وقت جھٹکا لگ جب قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کو ماتم کرتے دیکھا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دھانی کی ویڈیو کافی وائرل ہوہی ہیں، صارفین کی جانب سے شاہنواز دھانی پر کڑی تنقید کی جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
مزیدپڑھیں:تھائی لینڈ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے بڑا اقدام اٹھالیا