دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ادارے سینٹرل نیوز ڈاکیومنٹری فلم اسٹوڈیو (گروپ) کی تیار کردہ دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی فیبریک آف لائیوز چین کے سنکیانگ کی جنوبی آواتی کاؤنٹی کے دو خاندانوں کی کہانی ہے،
جو کپاس اگاتے ہیں۔ کپاس چننے کے مصروف موسم میں، انھیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سبھی کی مشترکہ کوششوں سے، دونوں خاندانوں نے آخر کار محنت کے اطمینان بخش ثمرات حاصل کئے ۔ سنکیانگ کی کپاس کی پیداوار چین کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ ہے
اور سنکیانگ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں کی زندگیوں کا کپاس سے گہرا تعلق ہے۔ آواتی کاؤنٹی اعلیٰ معیار کی کپاس کے لئے مشہور ہے اور اسے “چین میں کپاس کا آبائی شہر” قرار دیا گیا ہے۔
فلم میں نہ صرف کپاس کے کاشتکاروں کی کپاس چننے اور فروخت کی کہانی بیان کی گئی ہے بلکہ ان کی حقیقی زندگی اور اپنی محنت سے ایک خوشگوار مستقبل تشکیل دینے کے لیے ان کی جستجو کو بھی دکھایا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور آسیان کے دس ممالک نے چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 مذاکرات مکمل کر لیے آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 180 چینی فلموں کی نمائش ، امریکی میڈیا پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیبریک ا ف
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ داری تھی۔ اگر وہ جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے تو کم از کم شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرلیتے۔ لیکن افسوس ہے کہ آپ شہدا کے لیے 5 منٹ نہ نکال سکے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ شہدا کے گھروں میں نہ وزیراعلیٰ گئے، نہ ان کی ایڈمنسٹریشن میں سے کوئی گیا اور نہ ہی ان کی جماعت میں سے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں