اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔

برطانوی فوج کے 4 سپاہیوں نے زینون گیس کے استعمال سے تیز ترین ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ریکارڈ قائم کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح بلا شک و شبہ تھی، اور اس جنگ میں ترکی اور چین کے کردار کو محض دوستانہ حمایت تک محدود رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنے عزم اور بہادری سے لڑی، اور دشمن کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست ہوئی، اور اس کے دعوے مٹی میں مل گئے۔

بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، جبکہ ہمیں دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ بھارت کی طرف سے کیے جانے والے بیانات محض اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے ہیں، اور یہ اس کی سفارتی شکست کا کھلا ثبوت ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمیں ترکی اور چین کی سفارتی حمایت حاصل تھی، لیکن جنگ ہم نے خود لڑی۔ ہمیں دفاعی سازو سامان ترکی اور چین سے خریدنے کی آزادی حاصل ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لڑائی میں شامل تھے۔ ہم امریکا سے بھی اسلحہ خریدتے ہیں اور شاید اس کا بھی کوئی اثر پڑا ہو۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنی شجاعت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔

انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غلط قدم اٹھایا تو دنیا بھر میں ہماری حمایت مزید مضبوط ہوگی، اور پھر بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری صلاحیت کے حوالے سے سامنے آنے والے دعوے جیسے کہ چین اور ترکی کی مدد سے متعلق الزامات، محض افواہیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے۔

خواجہ آصف نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کے لیے دنیا میں کوئی نظر نہیں آتا، سوائے نیتن یاہو کے۔ بھارت میں جھوٹ کا ایک سیلاب آ چکا ہے، جیسے کہ بالی وڈ فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہو۔

یہ بیان بھارت کی طرف سے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو لے کر کیے جانے والے الزامات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کو بھارت کی عسکری تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

وزیر دفاع نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی ساکھ کو ثابت کیا ہے اور اگر بھارت نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو اس کا جواب وہی ہوگا جو پچھلی جنگ کے دوران دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں برس یوم آزادی پاکستان ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • پاکستان میں بجلی کا استعمال کم ہے، اس لیے قیمت زیادہ ہے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
  • ایک فاشسٹ خواب کا جنازہ
  • ومبلڈن ٹینس: روس کی میرا آندریوا کا بڑا خواب پورا ہوگیا
  • بیرسٹر سلطان محمود کی زیرصدارت فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
  • چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی
  • ملک ہے تو ہم ہیں، ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، امیر مقام
  • ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے، وزیر دفاع