پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔
آذربائیجان کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ناصر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ سیمینارز، تربیتی پروگرامز، استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعلیم کے مواقع پیدا کرے گا۔
سہیل ناصر کے مطابق، اس طرح کے تعاون سے آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کو بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ترجمان مسلم لیگ ق بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد چین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بدعنوانی کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
بیان میں کہا گیا کہ بات چیت سے اس عزم کا اظہار ہوا کہ دونوں ممالک طلبا، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کے فائدے کے لیے قریبی اشتراک سے کام کریں گے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کیا اور تارکین وطن کے لیے جامع اور معاون ماحول فراہم کرنے پر امارات کے کردار کو سراہا۔
پاکستانی سفیر نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور مہارت کی ترقی اور افرادی قوت کی تیاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کی ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت
بیان کے مطابق وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن الاوار نے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے میں عرب امارات کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو وہاں کام کرکے ہر سال پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد رقوم بطور ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعلیٰ تعلیم انسانی وسائل کی ترقی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات