جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے
تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئی سی سی ایونٹس ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کرے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تاہم تاریخی ہزیمت کے بعد بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی پر بھی سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا
دوسری جانب آئی سی سی سربراہ کے طور پر منتخب ہونیوالے جے شاہ ہندوستانی موقف کو دہرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل مقابلے میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے دیے گئے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 246 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔
بھارت کی بیٹنگ
فائنل میچ کا آغاز بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی تاہم بیٹنگ کے لیے بلائے جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔
شفیلی ورما نے 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جب کہ اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا جب کہ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑے۔
شفیلی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی تین سال بعد پہلی ون ڈے ففٹی اور مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری تھی۔
وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی, ایابونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار سست کی، جب کہ نونکولولیکو ملبا نے کپتان ہرمن پریت کور کو 20 رنز پر آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔
آخر میں دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور اننگز کو سہارا دیا۔ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 298 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس طرح بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دیگر 3 بولرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
بھارت کے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولفارڈٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی لیکن وہ 98 گیندوں پر 101 رنز بناکر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اوپنر تزمین بریٹس نے بھی 23 رنز جوڑے مگر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں جب کہ اینیکے بوش بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔
سن لوئس نے 25 رنز بنائے اور مریزانے کیپ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ وکٹ کیپر سائنالو جافتا نے 16 رنز اسکور کیے جب کہ اینری ڈریکسن نے جارحانہ انداز میں 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ کلوی ٹرائیون 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔
نادین ڈی کلرک نے 18 رنز اسکور کیے جب کہ آیابونگا کھاکا صرف ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ نونکولو لیکو ملا با صفر پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس طرح جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔
بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔