Express News:
2025-07-07@09:57:08 GMT

شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھرک اُٹھے۔

نجی ٹی وی چینل پر بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے اسکواڈ میں نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی بنیاد پر انہیں منتخب کرنا دیگر کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا، ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اس سیزن میں زبردست پرفارم کیا لیکن انہیں نظر انداز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم، اسوقت فارم میں ہیں اور وہ آل راؤنڈر کی جگہ کے حقدار تھے۔

باسط علی نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل پرفارمنس کی بنیاد پر محض وہی چہرے بار بار منتخب ہوتے رہے تو نوجوان پلئیرز کہاں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، جس میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔ شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدلله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔ شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
  • دورۂ بنگلادیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار؛ بنگلادیش سیریز سے باہر ہونے کا امکان
  • آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے اسکواڈ میں شامل
  • سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا
  • سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری
  • مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق، سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • شاداب خان کی ’کندھے‘ کی سرجری ،کرکٹر اب کہاں اورکس حال میں ہیں؟
  • شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعا کی اپیل