آئرش کپتان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
اس میچ میں کپتان پال اسٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے آئرش بیٹر بنے۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 54 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 35 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پال اسٹرلنگ آئرلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے آئرلینڈ کیلئے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 3656، ٹیسٹ میں 382 اور ون ڈے میں 5979 رنز اسکور کیے ہیں جو مجموعی طور پر 10 ہزار 17 رنز بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی فتح نے ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ 2027 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے خواب کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پال اسٹرلنگ ویسٹ انڈیز ا ئرلینڈ میچ میں
پڑھیں:
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سلمان علی آغا بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
فاسٹ بولر حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوگئے۔
عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
محمد علی، عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو بھی ڈراپ کر دیا گیا اور سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب۔