مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، یشونت سنہا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی(آئی پی ایس )بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔ایک انٹرویو میں یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے پراپیگنڈا کر رہی ہے، مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی، مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر استعفے دینے چاہئیں۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے، عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے، مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی نے پہلگام فالز فلیگ کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتین سال میں وفاقی اداروں کے 3ہزار 500کرپٹ ملازمین گرفتار ، رپورٹ پیش تین سال میں وفاقی اداروں کے 3ہزار 500کرپٹ ملازمین گرفتار ، رپورٹ پیش بس بہت ہو چکا، دہشتگردوں اور سہولت کیلئے کوئی نرمی نہیں، اراکین سینیٹ بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے قوم کو گمراہ کر رہی ہے مودی حکومت یشونت سنہا کہ مودی نے کہا
پڑھیں:
رافیل طیارے گرنے پر مودی سرکار دباؤ میں، ڈیل کا تنازع پھر منظر عام پر
نئی دہلی(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو ایک اور جھٹکا، بھارت کے رافیل طیارے گرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی متنازع رافیل ڈیل ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔
تنازع کی بنیادی وجہ ڈاسو ایوی ایشن کو بقیہ رقم کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے جس سے بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
2016 میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت 7.4 ارب ڈالر تھی۔ معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی کو حاصل شدہ رقم کا ایک حصہ بھارت کے دفاعی شعبے میں لگایا جانا تھا۔
بھارتی حکومت نے ایک طیارے کی قیمت تقریباً 900 کروڑ روپے بتائی، لیکن فرانسیسی میڈیا میں شائع ہونے والی دستاویزات کے مطابق اصل قیمت کہیں کم تھی۔
جس سے بدعنوانی اور اقرباء پروری کے الزامات کو تقویت ملی ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر مودی حکومت سے اس سودے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: مستقبل مندوب عاصم افتخار