ہم فلسطین کی مدد جاری رکھیں گے، یمنی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ کی حمایت میں جاری ہمارے حملوں کا مقصد، قابضین کے ساتھ مذاکرات میں حماس کے موقف کو تقویت پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے کہا کہ ہم ساری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شمالی و جنوبی یمن کے اتحاد کے دن کی سالانہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ اس دوران اُن کے ہمراہ یمنی مسلح افواج کے چیف، جنرل محمد الغماری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد العاطفی نے کہا کہ ہم فلسطین کی مظلوم عوام کی مدد کرتے ہوئے کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ یمن کی سالمیت و خودمختاری کو چیلنج کرے۔ اتحاد یمنی عوام کے ناقابل تسخیر ارادے کا ایک نمونہ ہے۔ ہم ایک بار پھر اپنے مذہب، مقدسات اور قومی سالمیت کے دفاع کے لئے تجدید عہد کرتے ہیں۔ میجر جنرل محمد العاطفی اور یمنی آرمی چیف نے اس امر کی وضاحت کی کہ یمن، ایمان کی طاقت سے متحد ہو چکا ہے اور تمام جابروں پر فتح یاب ہو چکا ہے۔ جس کے سبب یمن، ملک کی تقسیم کے منصوبے شکست دے سکتا ہے اور امت اسلامی کے لئے فتوحات کا نیا باب رقم کر سکتا ہے۔
قبل ازیں "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد البخیتی" نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں یمن کی عسکری کارروائیوں میں بتدریج شدت آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اس وقت ایلات بندرگاہ کو بند کرنے اور بن گوریان ائیر پورٹ کا فضائی محاصرہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ہمارے پاس صیہونی رژیم کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کے متعدد منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں جاری ہمارے حملوں کا مقصد، قابضین کے ساتھ مذاکرات میں حماس کے موقف کو تقویت پہنچانا ہے۔ ہم صیہونی رژیم کے کسی بھی فوجی ردعمل کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ دوسری جانب یمنی مسلح افواج نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے اپنی قیادت کے حکم اور خدا پر توکل کی بنیاد پر حیفا بندرگاہ کا بحری محاصرہ کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :