بھارت اب پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے اپنی پراکسیز کے پیچھے چھپ رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اپنے بیان میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا بھی بھارت کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی تصدیق کر چکے ہیں، عالمی قوانین کے تحت بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹراور سارک معاہدوں کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان متحد ہے اور ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ شکست سے شرمندہ بھارت اب پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے اپنی پراکسیز کے پیچھے چھپ رہا ہے، خضدار حملے میں معصوم جانوں کی شہادت اس کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتی ہے، کلبھوشن یادیو سے لے کر جعفر ایکسپریس اور اب خضدار تک، بھارت کی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا پر آشکار ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا بھی بھارت کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی تصدیق کر چکے ہیں، عالمی قوانین کے تحت بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹراور سارک معاہدوں کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان متحد ہے اور ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے مرکزی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ہدایت کی کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے پارٹی ورکرز میری پہچان پاکستان۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بیانیہ کو عام کریں، دہشت گردوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے. آئندہ دنوں میں حالات معمول پر آتے نظر نہیں آ رہے۔ پہلے سے تیاری کرنا ہوگی۔ پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے. بھارت دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔چوہدری انوارالحق نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے گئے. کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کو زیادہ وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کے بجٹ کو بڑھایا جائے. تعلیمی اداروں میں این این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کی جائے۔مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے. آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا. بھارتی جارحیت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر امور کشمیر مزید کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر مکار دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا.افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا. پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا. بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کا جذبہ بے مثال تھا۔