پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاک بحریہ نے بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں بھرپور شرکت کی۔ یہ کانفرنس 12 سے 14 مئی کے دوران منعقد ہوئی، جس میں 46 پارٹنر ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، کموڈور سہیل احمد عظمی نے کی، جبکہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے چیف آف سٹاف کیپٹن اشفاق علی نے اجلاس کے دوران سی ایم ایف کی حکمت عملی کے مطابق CTF-151 کا عملی منصوبہ پیش کیا۔کانفرنس میں پاک بحریہ کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان سمندری سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں میں نہ صرف دلچسپی رکھتا ہے بلکہ ایک سرگرم کردار بھی ادا کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگز پاک بھارت معاملات کی وجہ سے اہم قرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگز 17 تا 20 جولائی ہوں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کا وینیو سنگاپور ہوگا۔
پاک بھارت معاملات کی وجہ سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں افغان ویمن کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دو نئی بالز کے قانون میں تبدیلی پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2011ء میں ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال کا قانون متعارف کروایا تھا۔
Post Views: 2