میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 ؛ پاک بحریہ کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاک بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کی ۔
کانفرنس کا اہتمام 12 سے 14 مئی تک بحرین میں کیا گیا، جس میں 46 CMF پارٹنر ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں پاک بحریہ کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کموڈورسہیل احمد عظمی نے کی ۔
چیف آف سٹاف CTF-151، کیپٹن اشفاق علی نے CMF کی حکمت عملی کو سپورٹ کرنے کے لیے CTF-151 کا پلان پیش کیا۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
کانفرنس میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاس ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میری ٹائم پاک بحریہ
پڑھیں:
چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
کراچی:جدید فیس لیس ای چالان چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کے اصل مالک کے گھر بھیج دیا گیا ، شہری کے گھر چالان پہنچنے پر وہ حیرت زدہ ہوگیا، ای چالان نے اے وی ایل سی اور شہر میں پولیس کے ناکوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں کہ چوری کی موٹر سائیکل شہر میں گھوم رہی ہے لیکن اسے پکڑنے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایک شہری نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا تھا ، شہری نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری چوری کی جانے والی موٹر سائیکل کا ای چالان 27 اکتوبر کو 5 ہزار روپے کا موصول ہوا۔
ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا ، شہری کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی متعلقہ حکام میری موٹر سائیکل برآمد تو نہیں کرا سکے تاہم اس کی خلاف ورزی کا چالان مجھے ضرور بھیج دیا گیا۔
شہری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری موٹر سائیکل پر جس شخص کی بغیر ہیلمٹ کے تصویر حاصل کی گئی ہے اس کا سراغ لگا کر میری موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔