Daily Ausaf:
2025-07-07@13:14:06 GMT

اہم پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑی سہولت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت دے دی۔

قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کےلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو کتنی ایف آئی آرز میں چارج کیا گیا؟ اسد قیصر صاحب اس صوبے کے ساتھ کیا کریں گے، صوبے میں آپ کی تیسری حکومت ہے، نوجوانوں کےلیے کیا کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسد قیصر بولے کہ ہم قومی اسمبلی میں آواز اٹھا رہے ہیں، ہم نے صوابی میں کالجز اور یونیورسٹیز بنائی ہیں، کامرس کالجز بنائے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورس شروع کریں، آبادی کا 70 فیصد نوجوان ہے، ان کے مستقبل کےلیے کچھ کریں، آپ صحت کارڈ دے رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے، ہمارا ہمسایہ ملک 840 ارب ڈالرز آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ہم صرف 2 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ کر رہے ہیں، نوجوانوں کےلیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے، عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، آپ لوگوں نے فنانس کےلیے کراچی سے بندہ بلایا، یہاں کوئی فنانس کا ماہر نہیں تھا کہ کراچی سے بندہ بلایا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: درخواست گزار نے کہا کہ آئی ٹی

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے اور آج مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی عزت و تکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

اکمل سرگالہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نظریے کا نام ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر فاروق حیدر نے چوہدری اکمل کو مبارک باد دی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ڈرامہ انڈسٹری خواتین کےلیے غیر محفوظ ہے‘‘، ریحام رفیق کا انکشاف
  • الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ پر بحث، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • برطانیہ میں ’’فلسطین ایکشن گروپ‘‘ پر پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد
  • بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں: خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی رہنما کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
  • احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • نون لیگ نے پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم عدالت میں چیلنج کردی
  • پی ٹی آئی رہنما کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان