آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نواز دیا گیا۔
بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔ ایوان صدر میں جمعرات کو ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔
وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ساتھ کھڑے وزیراعظم شہباز شریف نے’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ پاک افواج کے سپریم کمانڈر عاصم منیر کے حوالے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بیٹن آف فیلڈ مارشل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بیٹن ا ف فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ آرمی چیف کی تصویر سامنے آگئی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے رینک کے ساتھ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
تصویر میں آرمی چیف کے کندھوں پر فیلڈ مارشل کے رینک دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کی بغل میں فوجی چھڑی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے چہرے پر گہری سنجیدگی ہے۔
اس سے قبل آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب مؤخر کردی گئی، تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔
خصوصی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہونا تھی، تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جانے تھے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کرنا تھیں۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے رینک سے نوازا گیا ہے، اس سے قبل جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل مارشل رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل کا رینک اعزازی اور اعلیٰ ترین فوجی عہدہ تصور کیا جاتا ہے، جو عام طور پر غیر معمولی خدمات پر دیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:”چرس پی کر آئے ہو؟‘‘ ایمل ولی اور چیئرمین پی ٹی اے میں جھڑپ، معافی پر بھی بات نہ بنی