اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایک خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باقاعدہ بیج لگائیں گے۔تقریب کا آغاز شام 8 بجے ہوگا جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔یہ تقریب پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ملکی سطح پر اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی تھی۔

بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی ، جلو میں لیسکو ٹیم پر حملہ ،غنڈہ عناصر کےحملے ناقابل قبول ہیں: سی ای او لیسکو

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، اور بالخصوص سویلین و عسکری شہدا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی قوم اور ان بہادر مرد و خواتین کے نام ہے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار (بنیان مرصوص) بن کر وطن کا دفاع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بُنیان مرصوص جی ایچ کیو راولپنڈی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ن گارڈ آف آنر یادگار شہدا

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی
  • سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب ،گارڈ آف آنر پیش
  • قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹرمیں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا