فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کا فخر‘ بھارت کیلئے خوف کی علامت ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے سپہ سالار فوج کو اس تاریخی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی قیادت میں وطن عزیز کو مزید محفوظ، مستحکم اور باوقار بنائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج پاکستانی قوم کیلئے فخر اور دشمنان وطن خصوصاً بھارت کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا بھارت کو عسکری، سفارتی میدان میں شکست دینا فوج کے سپہ سالار کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ ہماری آنے والی نسلیں بھی اس غیرمعمولی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج دنیا کی طاقتور ترین فورسز کی صف میں شامل ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ?سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے،جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔