وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پربات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا تھا، پہنچنے سے قبل سانحۂ سوات ہو چکا تھا: چیف سیکریٹری کے پی
—فائل فوٹوزچیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔
سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئیان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ ادویات یا دیگر ضروری اشیاء اسی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر عوامی ریلیف کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔