جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
علی ساہی: قیدیوں کو تازہ روٹی فراہم کرنے کے لئے آئی جی جیل میاں فارق نذیرکا اہم اقدام،جیلوں میں قیدیوں کو تازہ روٹی فراہمی کےلئے خصوصی ٹفن خریدے جائیں گے۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ ٹفن سے بیرکس تک پہنچنے میں ٹھنڈی روٹی کی شکایات ختم ہوجائیں گی۔
آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہناتھا کہ ایک ٹفن میں 40 سے 50 روٹیاں رکھنے کی استعداد ہوگی۔ٹفن میں 7 گھنٹے تک روٹی گرم رہے گی۔ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 45سوٹفن خریدے جائیں گے۔ایک ٹفن کی قیمت 8سو سے 1000 روپے کے قریب ہے۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
اُنہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی جانب سے ٹھنڈی روٹی کی شکایات پر خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔بڑے پیمانے پر قیدیوں کو کھانے کی فراہمی کے دوران روٹی ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے، مزید تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔واضح رہے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔