ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ثقافتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ثقافتی اخلاقی ترقی کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔جمعہ کے روز انہوں نے واضح کیا کہ مادی خوشحالی اور ثقافتی و اخلاتی ترقی کے درمیان ہم آہنگی چینی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریے کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ سوشلزم کی بنیادی اقدار پر وسیع پیمانے پر عمل کیا جاسکے۔
لوگوں کی روحانی دنیا کی مسلسل آبیاری اور اُن کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ثقافتی اخلاقی مربوط ترقی کو فروغ دینا، شہری اخلاقیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا، مثبت اور پاکیزہ سماجی رجحان کو تشکیل دینا ضروری ہے۔
اعلیٰ معیار کی ثقافتی و اخلاقی ترقی کو فروغ دے کر ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لیے مضبوط روحانی قوت فراہم کی جائے گی ۔ثقافتی و اخلاقی ترقی کی قومی کانفرنس 23 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے مستقل رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری چھائی چی نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ غیر ملکی کاروباری اداروں کا چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات کا لوگو جاری رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
جرمنی میں موسیقی کی دھن پر 1,353 وائلن نوازوں نے تاریخ رقم کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جرمنی کے شہر میں موسیقی کے دلدادہ افراد نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے تاریخ کے اوراق میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 1,353 وائلن نوازوں نے ایک ساتھ ساز بجا کر نہ صرف ایک منفرد کارنامہ انجام دیا، بلکہ ثقافتی ہم آہنگی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں ہر عمر کے موسیقاروں نے شرکت کی، جن میں ننھے بچوں سے لے کر بزرگ فنکاروں تک سب شامل تھے۔ انہوں نے اجتماعی طور پر وائلن بجاتے ہوئے ایک ایسا جادو جگایا کہ حاضرین بھی موسیقی کے سحر میں کھو گئے۔
یہ منظر نہ صرف دیدنی تھا، بلکہ اس نے ثابت کیا کہ موسیقی کی طاقت لوگوں کو ایک دھن پر متحد کر سکتی ہے۔ یہ اجتماع صرف ایک ریکارڈ تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس نے ثقافتی رواداری اور باہمی محبت کا بھی پیغام دیا۔ مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے موسیقاروں نے ایک ہی دھن پر اپنے ساز چھیڑ کر یہ ثابت کیا کہ فن کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔
اب تک کی معلومات کے مطابق اس سے قبل ایسا کوئی واقعہ ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا جہاں اتنے زیادہ وائلن نوازوں نے ایک ساتھ ساز بجایا ہو۔ تقریب کے منتظمین نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس کی تصدیق کا انتظار ہے۔ اگر یہ ریکارڈ منظور ہو جاتا ہے، تو یہ جرمنی کے لیے ایک اور اعزاز ہوگا۔
اس طرح کے واقعات نہ صرف موسیقی کے شوقین افراد کے لیے متاثر کن ہوتے ہیں، بلکہ یہ ثقافتی تہذیبوں کو آپس میں جوڑنے کا بھی ایک ذریعہ ہیں۔ جرمنی میں ہونے والا یہ اجتماع ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ موسیقی کسی بھی معاشرے میں امن اور خوشی پھیلانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔