معروف میزبان اور اداکارہ نِدا یاسر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی موضوع پر زیر بحث رہتی ہیں۔ جہاں ان پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

گزشتہ 15 برسوں سے مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر پر اس بار تنقید مارننگ شو میں نقل پر کی گئی گفتگو پر ہو رہی ہے۔

اس پروگرام میں ندا یاسر نے اپنی زندگی کے ایک مزاحیہ مگر سبق آموز واقعے کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بہت بےوقوفی کا کام کیا تھا۔

ندا یاسر نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان اسٹڈیز کے ٹیسٹ میں نقل کے لیے ایک لمبا پرچہ بنایا لیکن اسے استعمال نہ کر سکی کیونکہ استاد میرے قریب کھڑے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پریشانی اور الجھن میں نقل کا وہ پرچہ اپنی کاپی میں ہی رکھ دیا، جو استاد کو مل گیا۔

ندا یاسر کے بقول میرے ٹیچر نے وہ پرچہ پوری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا کہ تمہیں تو صحیح سے نقل کرنی بھی نہیں آتی۔

اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے مزید بتایا کہ بعد میں سالانہ امتحان میں یاد کیے گئے اہم سوالات میں سے کوئی نہیں آیا۔ میں باہر گئی۔ حل شدہ پانچ سالہ کتاب لے کر آئی اور نقل کی کوشش کی مگر استاد نے پھر پکڑ لیا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ٹیچر نے مجھے خوب ڈانٹا اور امتحان دینے سے بھی روک دیا۔ آخر میں جو یاد تھا وہی لکھا۔

ندا یاسر کی اس ویڈیو پر صارفین نے شید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نقل کی کھلے عام بات کرنا ہمارے تعلیمی نظام کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹی وی پر کھلے عام نقل کے قصے سنانا کوئی اچھی بات نہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ندا یاسر نے بتایا کہ

پڑھیں:

سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل

قیصرکھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھرتی کا معاملہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل،کمیشن افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے،امتحان میں مجموعی طورپر 80 ہزار سے زائدامیدواروں نے شرکت کی۔

 سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور ممبران نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں قائم امتحانی سینٹرز کے دورے کئے ۔ممبر پی پی ایس سی عارف نواز خان نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا، موبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیاگیا. امیدواروں سے ان کے مسائل اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ریجنل انچارج کو بہترین انتظامات کرنے پرسنٹرانتظامیہ شاباش دی۔امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی چھ ڈویژنز فیصل آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں منعقد ہو ئے۔

بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • تیراہ اور خیبر کی کہانی
  • کے پی اسمبلی کی سیکیورٹی پر ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی
  • وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
  • نئی ٹی وی سیریز ’رابن ہڈ‘ : تاریخی حقیقت اور ذاتی پہلو کے امتزاج کے ساتھ پیش
  • اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس