بھارت اور اسرائیل دہشتگردی کے مراکز اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے اور ان سے بھی رائے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چودھری سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، جبکہ موجودہ صورتحال میں سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے اور ان سے بھی رائے لی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کے مراکز اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری کو امن کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے امن کیلئے
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔