پچیس کروڑکی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پچیس کروڑکی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔
پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت سے متعلق امریکی صدر کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، پاکستان کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے مستقل حل کا خواہاں ہے۔
رضوان سعید شیخ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات کشیدگی کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں، بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشام پر امریکی پابندیوں کا اختتام: 25 سال بعد ایک نئی شروعات کی امید شام پر امریکی پابندیوں کا اختتام: 25 سال بعد ایک نئی شروعات کی امید آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
پاکستان: انٹرنیشنل قراّت مقابلہ ملائشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے جیت لیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیااسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل قراّت مقابلے میں ملائشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
قراّت کے مقابلے میں ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستانی قاری عبد الرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے پوزیشنز حاصل کرنے والے قراء میں انعامات تقسیم کیے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امّت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔
تقریب سے خطاب میں نائب وزیرِ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرآن کریم امت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، قرآن ہمیں امن، یکجہتی ، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، ملک کے نظام کو چلانے کے لیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے۔