سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر انگلی اٹھاتی ہے، لیکن خود یہ نہیں بتاتی ہے کہ چین نے کتنی ہندوستانی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور لاؤڈ اسپیکر سے متعلق ہو رہی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کررہی ہے اور صرف ایک مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر کریٹ سومیا پر تنقید کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کریٹ سومیا جیسے لیڈر اس موضوع پر منتخب الفاظ بول رہے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے گزارش کی کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا "میں خود علماء کرام اور مسجد سے منسلک ذمہ دار لوگوں کو بلاکر ضوابط کے مطابق کارروائی کے لئے تیار ہوں۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہم نے یہ تجویز رکھی کہ ہر شہر میں پولیس، مسلم نمائندے اور مساجد کے ٹرسٹی کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی جائے تاکہ اس نازک مسئلے پر پُرامن حل نکالا جاسکے اور اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں پر لگام لگائی جاسکے۔ وزیراعلٰی کے ساتھ میٹںگ میں عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں یہ درخواست پیش کی گئی ہے کہ عید الاضحیٰ پر مسلمانوں اپنے مذہبی فرائض کو احترام کے ساتھ ادا کرسکے۔

ابو عاصم اعظمی نے اس کے علاوہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس جے شنکر کے بھارت نیوکلیئر بلیک میل کے آگے نہیں جھکے گا، تو پھر امریکہ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کروا دیا۔ ابو عاصم اعظمی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر انگلی اٹھاتی ہے، لیکن خود یہ نہیں بتاتی ہے کہ چین نے کتنی ہندوستانی زمین پر قبضہ کر لیا ہے، انہیں یہ بتانا چاہیئے کہ اس پر حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بی جے پی

پڑھیں:

غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے  کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔

عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
  • کراچی پولیس نشانے پر، رواں سال میں اب تک افسر سمیت 14 جوان شہید
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن 
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں