ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی، جس ست پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجا تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔
عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کردیں ان اقدامات سے کرپشن بڑھے گی۔
انھوں نے بتایا کہ وزیرپٹرولیم سےڈیلرزایسوسی ایشن کاوفد پیرکوحتمی مذاکرات کرےگا، اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نا ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے، جس میں پیٹرول پمپس کی بندش بھی شامل ہیں۔
ممبر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم نے کہا کہ بیورو کریسی کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہئیں، اسمگلنگ روکنے سے متعلق ہم ان کو سپورٹ کرتے ہیں تاہم اس خلاف ورزی پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا اور پمپ کی زمین بھی ضبط ہو جائے گی۔
پیٹرولیم دیلرز کے وائس چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں 40 فیصد ایرانی اسمگل ڈیزل فروخت ہورہا ہے ۔
مزیدپڑھیں:شاہ محمود قریشی اسپتال سےڈسچارج،جیل منتقل کردیاگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملک بھر میں
پڑھیں:
لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔
ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن کو چھ ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی مغویہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔
ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں مغویہ کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔