پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں اور صارفین کو وی پی این کے ذریعے بھی رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صارفین نے ایکس تک رسائی میں تعطل کی شکایات کی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یا دیگر حکام کی جانب سے اس تعطل کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی واضح کیا گیا کہ یہ پابندی حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
یاد رہے کہ رواں سال کے دوران ایکس کی سروسز پاکستان میں مسلسل متاثر رہی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیلام منیر کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام، تمام ماؤں کے لیے دعا
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلام منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔ نیلام منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: "اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔"
اپنے پیغام میں نیلام منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔
View this post on InstagramA post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح ان کے جذبات اور خلوص کی تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔