پاکستان بھارت کو جیو پولیٹکس کی بحث سے جذبات کو نکالنے کی ضرورت ہے، حسین حقانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
حسین حقانی : فائل فوٹو
امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو جیو پولیٹکس کی بحث سے جذبات کو نکالنے کی ضرورت ہے۔
حسین حقانی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سابق صدر اور سنگاپور کے اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔
کشور محبوبانی نے بھی اپنی گفتگو میں جذبات کو عالمی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔
حسین حقانی نے نیشنل یونی ورسٹی سنگاپور کے ایشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ممتاز فیلو کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حافظ سعید اور مسعود اظہر کی حوالگی بلاول کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، خرم دستگیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول زرداری کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول کو وضاحت دینی چاہیے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی سے متعلق بلاول کا بیان ان کی پارٹی کی پالیسی ہو سکتی ہے۔