ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ التحصیل طالبعلم علی حسین الحسینی کو اتمام درس نظامی کی سند دی گئی، مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامع مسجد صاحب زمان کوٹلی امام حسینؑ میں نمازجمعہ کا اجتماع اہتمام کیا گیا، جس میں امامت کے فرائض مولانا مجاہد حسین نے انجام دیے۔ اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ التحصیل طالبعلم علی حسین الحسینی کو اتمام درس نظامی کی سند دی گئی، مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
طاہر اشرفی کی فلسطین کے سفیر سے ملاقات، تعاون و حمایت کا اعادہ
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔