نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیریموف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔
اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔
وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آذربائیجان وزیر خارجہ اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ وی نیوز
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند
وزیراعظم شہباز شریف جو آذربائیجان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اب وہاں اپنا گھر بنانے کے ٓآرزومند ہیں یہ خواہش ظاہر بھی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے گزشتہ دنوں آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر آذربائیجان سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خانکندی میں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور میزبان صدر الہام علیوف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تینوں عالمی رہنماؤں نے چہل قدمی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کی آرزو ظاہر کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف سے کاراباخ میں اپنے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے لیے گھر کی خواہش کا اظہار کیا۔