آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین سٹریٹجک پر اظہار تشکر کیا اور مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ میں "معرکہ حق" اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کی استقامت اور مسلح افواج کے ثابت قدم رہنے کے ساتھ عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اینڈ نیول سٹاف، سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں سروسز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تقریب کے شرکاء نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران قوم کو متحد کرنے کے ساتھ آگے بڑھانے سمیت باشعور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مسلح افواج کی ہمت اور قربانی اور پاکستانی عوام کی پرعزم حب الوطنی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین سٹریٹجک پر اظہار تشکر کیا اور مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں بھارت کی طرف سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیر متزلزل کردار کا بھی اعتراف کیا اور مذموم پروپیگنڈے کے خلاف ایک " فولادی دیوار" کے طور پر کردار ادا کرنے پر بھی قابل ستائش قرار دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پاک بھارت تنازع کے دوران بھی تذبدب کا شکار نہیں ہوا۔ آخر میں ان کا مزید کہنا کہ آج کا دن قومی یکجہتی، نئی طاقت اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے اجتماعی عزم کو جلا بخشتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنیان مرصوص سیاسی قیادت مسلح افواج فیلڈ مارشل کے دوران

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • جماعت ِ اسلامی: تاریخ، تسلسل اور ’’بدل دو نظام‘‘ کا پیغام
  • یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین