اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے۔ ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری ہونگے ۔ ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے قومی اتحاد متاثر ہو۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے انجنیئرز کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ احسن اقبال مے انجنیئرز کے لئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے احسبن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے۔ آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جارہا تھا، اس پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں تھا۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے ۔ بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے ۔ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو۔ دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے، تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے۔ بھارت کی ابی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منضوبے کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

 

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش