بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیراعظم کل 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے پر اتوار کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کیوں کی؟ رانا ثنااللہ نے وجہ بتادی
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی حالیہ ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف خیریت دریافت کرنا تھا، اور اسے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت سے جوڑنا درست تاثر نہیں۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں برادران اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان 40 سالہ دیرینہ تعلقات ہیں، اور ایسی ملاقاتیں ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ چوہدری نثار کو جماعت (مسلم لیگ ن) میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔ اگر ایسا ہوتا تو وزیرِاعظم شہباز شریف خود اس کا ذکر ضرور کرتے۔
مزید پڑھیں: کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اپنی وضع اور طرز سیاست میں ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ملاقات کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے برخلاف ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بالخصوص وزیرِ اعظم شہباز شریف، ماضی میں بارہا اس خواہش کا اظہار کر چکی ہے کہ پارٹی کے ناراض یا فاصلے پر چلے جانے والے رہنماؤں کو واپس لایا جائے، تاہم یہ عمل حالات، شخصیات، اور سیاسی مصلحتوں کے تابع ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جون کو وزیرِاعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں چوہدری نثار کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی تھی، جس پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید یہ مسلم لیگ (ن) میں ان کی واپسی کا پیش خیمہ ہو۔ تاہم رانا ثنا اللہ کے تازہ بیان نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری نثار علی خان رانا ثنا اللہ خان شہباز شریف مسلم لیگ ن