آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب نے صدر مملکت کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدرمملکت کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف علی زرداری کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدر آصف زرداری کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے، صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے راہنما ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا میں بار کونسلز کے انتخابات آج ہوں گے، تیاری مکمل کر لی گئیں۔
سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کرا چی کے 13 ہزار 385 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9بجے سے شام8بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، صوبہ بھر کے ایک لاکھ 32 ہزار 3 سو وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں 24 ہزار رجسٹرڈ وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔