سٹی 42 : سی ڈی اے  اسلام آباد میں گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں کرے گی۔ 

 ترجمان سی ڈی اے  کے مطابق 26 مئی سے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد کے 17 روٹس پر بسیں چلتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے بسوں میں روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔ میڑو  بسوں اور فیڈر الیکٹرک بسوں پر دی جانیوالی سبسڈی کم کی جائے گی ۔ ان بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی ۔

اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے

ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسوں پر سی ڈی اے سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی دے رہا ہے۔ کرائے بڑھانے کے باوجود سی ڈی اے سالانہ ڈیڑھ سے پونے 2 ارب روپے سبسڈی ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بھی ریلیف دینگے: احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔
 نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے دوران نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا تھا جس سے ڈیم کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

روزانہ کتنے  ہزار قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے؟  آکسفورڈ کی تحقیق میں جواب مل گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا( احسن اقبال)
  • اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید
  • سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، احسن اقبال
  • بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بھی ریلیف دینگے: احسن اقبال
  • بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا ئو نہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا،: احسن اقبال
  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
  • اسلام آباد میٹروبس کے کرایوں میں 100 فیصد تک اضافہ، 26 مئی سے اطلاق
  • رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی
  • چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ