بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پرپراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے۔

یہ بھی پڑھیے: ’مودی سرکار کھوکھلے بھاشن نہ دے‘، راہول گاندھی نے 3 سوالات پوچھ لیے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں، اس بار تو وہ(پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کے لیے مکمل تیار تھے، اگرآپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئے تھا وہ بنایا نہیں، دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں، 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، ہمارے ایئرمارشل بھارتی سے جب سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان،افغانستان اور چین ایک ہوگئے، انڈیا شدید تنہائی کا شکار

پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ(پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دیں گے، یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سٹیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا، اگربھارت لڑائی کے لیے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہیے تھی۔

دوسری طرف دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماہرین بھارتی شکست تسلیم کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے، پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کیلئے  بھارت خود امریکا کے پاس گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بھارتی جارحیت پاک بھارت کشیدگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا بھارتی جارحیت پاک بھارت کشیدگی پاکستان کیخلاف پراوین سواہنے سواہنے نے نے کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

‘پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی،’ بلاول بھٹو کا بھارتی صحافی کو انٹرویو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ صاف تھے، اسی لیے ہم نے پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ اگر دہشت گرد پاکستانی تھے تو ان کے نام کیوں منظر عام پر نہیں آئے؟

یہ بھی پڑھیے: بھارت نیو نارمل قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دونوں ملکوں کی نوجوان نسل ماضی میں پھنسی رہے۔ برصغیر میں دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کے ماضی سے جڑی ہوئی ہں، پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تقریباً 92 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد حملے رواں برس بھی جاری ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے یہ سال پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال ہے، اسی لیے ہم پہلگام حملے کا درد اور متاثرین کا دکھ اور خوف بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ آپ 2007 میں پیش آئے سانحہ سمجوتھہ ایکسپریس میں بھارتی سرزمین پر قتل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو یاد کریں، نہ صرف بھارت ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہا، بلکہ ملزمان کے اعترافی بیانات میں بھی رد و بدل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔

بعد ازاں، ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔ میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ وہاں سے منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی بلکہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر یقین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دونوں قوموں کا مشترکہ مشن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل ایک نیا مقدر لکھ سکتی ہے۔ ہم وہ نسل ہوں گے جو ماضی کی زنجیروں کو توڑے گی، جنگی جنونیوں، بددلوں، اور نفرت کے بیوپاریوں کو للکارے گی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے لے کر ماحولیاتی تبدیلی، اور عدم مساوات تک ہم مل کر اپنے وقت کے اصل چیلنجز کا سامنا کریں گے، ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی، تعاون، اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ’’میک اِن انڈیا‘‘فریب کا پردہ چاک؛ مودی سرکار کا خود کفالت کا خواب چینی ماہرین کا محتاج نکلا
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا: بلاول
  • حوصلہ کریں، سانس لیں: بلاول بھٹو نے بار بار ٹوکنے پر بھارتی صحافی کی میٹھی میٹھی کلاس لے لی
  • ‘پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی،’ بلاول بھٹو کا بھارتی صحافی کو انٹرویو
  • بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت، پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر  
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش پر قوم بھرپور مزاحمت کریگی( حافظ نعیم)
  • بھارتی اشتعال انگیزی کا سختجواب دیں گے (فیلڈ مارشل)
  • بھارت کی آبی جارحیت برقرار، پاکستان کو شدید خطرات لاحق