2025-09-17@23:38:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1457
«سواہنے نے»:
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے،...
اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری کر لی ۔ اس حوالے سے سینیٹر انوشہ رحمان نے “پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956” میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔ نجی بل میں ایکٹ کی دفعہ 14 اور دفعہ 9 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ دوبارہ صدر مملکت مقرر کریں گے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ 2022 میں یہ اختیار صدر سے لے کر اسٹیٹ بینک بورڈ کو دے دیا گیا تھا۔ بورڈ کی خودمختاری پر سوالات؟ سینیٹر انوشہ رحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پارٹی میں کچھ لوگ چاہتے تھے کہ وہ اس نظام کا حصہ رہیں۔ اس وقت نفع یا نقصان کی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمیٹیوں میں رہ کر بھی کیا فائدہ ہے، جب ہماری سفارشات پر عمل ہی نہ ہو؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی چیئرمین کی سفارشات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ان کمیٹیوں کا...
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے بڑے معرکے پاکستان بمقابلہ بھارت کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور ہیڈ کوچ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ ہے، ہمیں بھی بے چینی سے انتظار ہے۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین پرفارمنس دکھائے گی۔ قومی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہماری طرف...
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔ جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پوری امیدیں ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیلے گا۔ عالیہ ریاض نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے...
طالبان رہنما انس حقانی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ کوہلی 50 سال کی عمر تک کھیلتے رہیں۔ یہ بھی پڑھیں:‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انس حقانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ طالبان رہنما انس حقانی ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ کوہلی 50 سال تک کھیلنے کی کوشش کریں۔ شاید وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آ گئے ہوں، لیکن ان...
بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔ اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔...
لاہور: پنجاب حکومت نے 4 تاریخی مقامات پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی قدیم حیثیت اور اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے لائے جا سکیں۔ یہ کھدائی ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر اکتوبر سے شروع ہوگی ۔کھدائی فروری تک جاری رہے گی اور اس کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چولستان کے سات قلعوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ منصوبوں کیلئے800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ محکمے کا کام صرف پرانی عمارتوں کو محفوظ کرنا نہیں بلکہ نئی دریافتوں کو سامنے لانا بھی ہے۔ کھدائی سے کئی پوشیدہ پہلو اجاگر ہوں گے، گندھارا...
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟ جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مزید پڑھیے: سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے چار تاریخی مقامات پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی قدیم حیثیت اور اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے لائے جا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ کھدائی ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر اکتوبر سے شروع ہوگی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق کھدائی کا عمل فروری تک جاری رہے گا اور اس کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چولستان میں موجود 21 قلعوں میں سے سات اب بھی اپنی اصل حالت میں ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت و آثارِ قدیمہ پنجاب ڈاکٹر احسان...
نیویارک: (شوبز ڈیسک) پاپ گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہتری چاہتی ہیں اور آنے والے دنوں میں کسی بھی میدان سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلینا گومز نے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہیں اور زندگی کے ہر تجربے کو اہمیت دیتی ہیں۔ ان کے بقول، کسی بھی عمل سے جذبات ابھرتے ہیں تو وہ متاثر ہوتی ہیں، اس کی اہمیت تسلیم کرتی ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سلینا نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اگلے ایک یا دو برس میں وہ کہاں ہوں گی، لیکن...
ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب رات گئے صوبائی وزرا کے ہمراہ جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے بلوچ واہ بند پر پہنچیں۔ ان کا دورہ سیلابی صورتحال کے باعث بند میں پڑنے والے شگاف کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ سینئر منسٹر نے بستی بہاراں کے قریب متاثرہ بند کا دورہ کیا جہاں سیلابی دباؤ سے شگاف پڑ چکا تھا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے شگاف کی نوعیت، متاثرہ آبادی اور جاری مرمتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے مریم اورنگزیب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے مرمتی کاموں کی...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں شواہد ہوں، جب یہ مقدمات ہائیکورٹ میں جائیں گے، سب نظر آجائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جارہے ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر بیٹھ جائینگے، کل ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج ڈوگر صاحب کو بولیں گے کہ القادر کیس لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ ہوگئے ہیں القادر کیس کو جج صاحب سننے کو تیار نہیں، ان کو معلوم ہے جیسے ہی کیس لگے گا، ان کی مجبوری ضمانت دینا ہے۔ علیمہ خان نے کہا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف دائر کسی بھی مقدمے میں شواہد موجود نہیں، اور جب یہ کیسز ہائیکورٹ میں لگیں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جا رہے ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کو درخواست کریں گے کہ القادر ٹرسٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے یہ کیس زیر التوا ہے اور جیسے ہی لگے گا، عدالت کو ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔ ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
لاہور: تھانہ نشتر کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار افراد نے قریب آ کر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر...
ہموطن غریبوں کا درد بانٹنے والے مسیحا ڈاکٹر واسع نے وطن کی محبت میں بیرون ملک 32لاکھ روپے کی تنخواہ چھوڑ کر کوئٹہ میں محض ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر ملازمت کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسیحا کارڈیک سرجن کو سول ایوارڈ کے نامزدگی کا اعلان گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ ڈاکٹر واسع ہارٹ سرجن ہیں اور انہوں نے این آئی سی وی ڈی میں خدمات سرانجام دیں اور بعد ازاں کوئٹہ میں اوپن ہارٹ سرجریز کرتے رہے۔ گزشتہ ایک سال سے وہ ملک انگلینڈ میں بطور ہارٹ سرجن خدمات سانجام دے رہے تھے۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں...
سندھ،کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز گھوٹکی (سب نیوز)دریائے سندھ کے قریب کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 260 سے زائد ڈاکووں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور ہتھیار ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے حکومت سے ان کی معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے سہولت فراہم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال ڈاکوں کی ہتھیار ڈالنے کی خواہش کی ایک بڑی وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت پر کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی(کے اے ایم سی)کے...
محسود اور برکی قبائل کے نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تاریخی یوتھ کنونشن کے نتائج سامنے آگئے جب کہ یوتھ کنونشن باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کا علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے، انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر کیڈٹ کالج اسپینکئی کے قریب متبادل سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ نئی سڑکیں تعلیم، صحت اور تجارت تک رسائی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مقامی لوگوں نے اس عوام دوست اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے...
ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے بند پڑے خزانوں سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مشہور ہیروں میں سے ایک دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ خزانہ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث بینک میں بطور ضمانت رکھا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس خزانے میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ شامل ہے جو ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس بھی رہا تھا۔ نواب خاندان کے موجودہ وارث خواجہ نعیم مراد، جو ایک وقت میں مقبول فلمی اداکار رہ چکے...
اسلام آباد: حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ان 2 ماہ میں 70 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا تھا، اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی عرصے میں 15 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق، نان کارپورٹ ملازمین نے 41 ارب روپے، کارپورٹ ملازمین نے 20 ارب روپے ٹیکس دیا۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی جانب سے...
بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کے باعث کیس کو مزید آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ کرکٹر کو الزام سے بری کیے جانے کے بعد ان کا پاسپورٹ بھی اب واپس کردیا جائےگا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر بنایا گیا مقدمہ خارج#haiderali pic.twitter.com/CPxLhbbS8d — Soban Iftikhar Raja (@soban_iftikhar1) September 3, 2025 کیس کے اختتام کے بعد حیدر علی اب برطانیہ میں آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے اضافی وقت ضرور لیا گیا، تاہم حیدر علی کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔...
اسلام آباد: چیئرمین اوگرا اور ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحریری طور پر چیئرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ممبر آئل اور ممبر فنانس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر الیاس فضل، اعجاز سڈل اور بریگیڈیئر شہباز ایڈوائزرز کے طور پر تعینات ہیں۔ ایڈوائزرز کا ماہانہ معاوضہ 8 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ایڈوائزرز ابتدائی طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوتا ہے۔ کنٹریکٹ میں 3 سال تک توسیع کی جا سکتی ہے ۔...
’پیوٹن اورکم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں‘، ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا...
اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2010ء اور 2020ء میں شوگر ملز ایسوسی ایشن میں کارٹلائزیشن کے شواہد ملے ہیں، مزید انکوائریاں ابھی جاری ہیں۔ چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافہ کے معاملے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، ذیلی کمیٹی کو جلد اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرنی ہے، کمیٹی نے مختلف وزارتوں سے کچھ جوابات مانگے تھے جو آج وصول ہوئے ہیں، کمیٹی نے چینی کے اضافی ذخائر کی بنیاد پر فیصلے کی تفصیلات مانگی تھیں ہمیں وہ اولین ڈیٹا درکار ہے جس کی بنیاد پر چینی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی چین میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دوطرفہ تعلقات روسی صدر شہباز شریف صدر پیوٹن ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، اس کے باوجود قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، ججز کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے۔ ان تنخواہوں میں اضافہ بھی ہوتا رہا ہے البتہ وزیراعظم کی تنخواہ ان تمام کی نسبت کم ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور صدر، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، ججز کی تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے کتنے گنا زائد ہے۔ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ...
وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ ہم ملک میں مزید ڈیموں کی تعمیر کریں گے تاکہ سیلابی نقصانات پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو محفوظ بنایا جائے۔ حکومت کا یہ مؤقف اپنی جگہ اہم ضرور ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ملک میں ڈیمز کی تعمیر واقعی ممکن ہے، اور اگر ہاں، تو ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں کون سی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی طے کرلی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ماہرین کے مطابق ڈیمز بنانا بلاشبہ وقت کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ ان کے ڈیزائن، مینٹیننس اور پانی کی منصفانہ...
پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کررہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دے دی ہے اور ریگولیٹری باڈیز میں تنخواہوں میں اضافے کا اسٹرکچر بھی طلب کر لیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ تنخواہوں میں خود سے اضافہ روکنے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسناد کی تصدیق کیلئے سی سی ڈی پورٹل کا افتتاح کردیا۔ سی سی ڈی پورٹل آئی بی سی سی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جو طالب علموں کو اسناد کی تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ اب طلبہ آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کئیر ڈیسک پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ پورے ملک سے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات 24/7 کسٹمر کئیر...
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے...
سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ارکان کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار سمیت پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیشتر جماعتوں کے ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی، تاہم جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے اس تجویز کی مخالفت کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں دیگر صوبائی اسمبلیوں کے مقابلے میں کم قرار دی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے استاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں ٹیچر صفت اللہ کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو نوکری دینے سے پہلے ڈگری کی تصدیق کرنی چاہیے تھی، ڈگری کی تصدیق کرانے مین کتنا وقت لگتا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے مؤقف اپنایا کہ ڈگری کی تصدیق نوکری کے بعد ہوتی ہے، صفت اللہ نے جس مدرسہ کی ڈگری دکھائی وہ غیر رجسٹرڈ تھا۔ ٹیچر صفت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نوکری میرٹ پر ہوئی، محکمانہ انکوائری میرے حق میں ہوئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ 2019 سے آج 2025 ہو گیا خیبر پختونخواہ حکومت آج تک کیا...
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی...
لاہور: پنجاب کی سالٹ رینج میں بھارتی بھیڑیے (انڈین وولف) کی دوبارہ موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں اور پہلی بار سرکاری طور پر اس نایاب جانور کی تصویری شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پنجاب میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کالا باغ کے قریب یہ تصویر محکمے کے سرکاری فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔ ان کے بقول یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کے پاس اس نسل کے ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کی اقسام دوبارہ بحال ہو...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملاز مت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تحریری (تفصیلی) امتحانات ختم کر کے ان کی جگہ ایم سی کیوز (Objective) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ ،کٹوتی کی شرح 0.25ہوگی، کامیابی کیلئے 100 میں سے 40سے 50نمبر کا حصول لازمی ،یہ فیصلہ بی ایس۔16 سے بی ایس۔21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا، جبکہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بی ایس۔16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
دنیا بھر میں نوکری کے انٹرویوز کے دوران سب سے مشکل اور ناپسندیدہ سوال سمجھا جاتا ہے کہ ’آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟‘۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا منفرد اور بہترین جواب بتا دیا ہے جسے ماہرین ’مذاکرات کی ماسٹر کلاس‘ قرار دے رہے ہیں۔ امریکی بزنس ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق ایک انٹرویو میں جب گیٹس سے پوچھا گیا کہ وہ اس سوال کا جواب کیسے دیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کمپنی مجھے اچھا پیکیج دے گی تاکہ میں رسک لے سکوں۔ مجھے کمپنی کے مستقبل پر اعتماد ہے اس لیے میں فوری نقد رقم سے زیادہ اسٹاک آپشنز کو ترجیح دوں گا۔ مجھے معلوم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان برقرار ہے اور اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا Post Views: 6
دنیا کے 140سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مقامات کی سیر کی خواہش رکھنے والوں کے خوابوں کو اب گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گولڈن پاسپورٹ آپ کو سمندر میں کروز پر رہنے کی سہولت میسر کریگا مگر یہ سہولت سستے داموں دستیاب نہیں ہوگی۔ ہوریزون اینڈلس ایک نوتشکیل شدہ سی ایٹ ریزیڈنٹ پروگرام ہے جس کے تحت تمام مہمانوں کو کروز جہازوں کے بیڑے پر زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریباً 75ہزار پاﺅنڈ سے پیکیج شروع کریگا، گولڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہمان چار سو سے زائد مقامات کی سیر کر سکیں گے جبکہ ایک سفر کے دوران تین...
بیجنگ: جنوبی کوریا نے گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ حالیہ برسوں میں تعلقات خراب رہے ہیں تاہم اب امید ہے کہ تعلقات معمول پر آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے وفد کو چین بھیج دیا ہے اور وہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارک بائیونگ سیوگ کی سربراہی میں وفد نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات...
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم...
مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کے بعد زیلنسکی نے کہا، ’’میں نے تصدیق کی، اور تمام یورپی رہنماؤں نے میری حمایت کی، کہ ہم پوٹن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرینی رہنما نے کہا کہ وہ ’’کسی بھی فارمیٹ‘‘ میں بغیر کسی پیشگی شرط کے پوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ پوٹن-زیلنسکی ملاقات کا انتظام ہو رہا ہے، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ’’انتہائی اچھی‘‘...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
قیصر کھوکھر:محکمہ انڈسٹری نے پٹرول پمپ لگانے کا طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا۔ محکمہ انڈسٹری نے عوامی سہولت کے پیش نظر پٹرول پمپ لگانے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہےتاکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ کیبنیٹ نے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کر دی,پٹرول پمپ بنانے کیلئے 1الیکٹرانک پوائنٹ لگانا ضروری ہوگا۔ ضلع کمیٹی پٹرول پمپ لگانے کا کیس فوری پراسیس کرے گی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پوری قوم کا قومی فریضہ ہے اور ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ملک بھر میں شدید بارشوںاور سیلابی صورتحال میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے ،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔(جاری ہے) صدر کلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہے کہ ہمارا 30 فیصد سے زیادہ کاروبارمتاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے،بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہوگئی، تاجرپریشان ہیںکہ اب وہ کون...
سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے۔ سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے، وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم اس صورتحال میں وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی بلکہ یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون...

مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ؛صوبائی حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے گی ؛ گورنر خیبرپختونخواہ
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر شکرگزار ہوں ۔ سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،خیبرپختونخوامیں سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری کا مشکور ہوں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ کاغان میں...
سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وارث میر فاونڈیشن میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو کبھی نہیں ہوسکتا۔میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ یہاں تقریر کا موقع ملا ہے ،پروفیسر وارث میر مکالمے کی ایک سند کی حیثیت رکھتے تھے ،مناسب وقت پر اس مکالمے اہتمام کیاجانا قابل تحسین ہے ،میں جنگوں کا حامی نہیں ہوں کیونکہ میں کوئی بہادر آدمی نہیں ہوں ،بھارت میں بیٹھی سیاسی قیادت جنگوں کی ہولناک کہانیوں کو بھول گئے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران سے خطے میں فلاح کی بات کو...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران ریسکیو کاموں میں خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ پولیس کو خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائنہ کیا اور...
بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت اب شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل انتہائی آسان، تیز رفتار اور موبائل فون کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ میں ترمیم کروانےکیلئے اپنے موبائل میں پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور درخواست موبائل سے جمع کروائیں۔ بائیو میٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی کے آسان مراحل مکمل کریں اور اپنا نیا شناختی کارڈ منتخب کردہ پتے پر حاصل کریں۔ آسان طریقہ کار:ْ سکرین پر اپ ڈیٹ کارڈ کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد ایپلیکیشن تفصیلات کی سکرین ظاہر ہوگی اس میں...
فائل فوٹو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔برسلز میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔اپنے دورہ برسلز کے دوران ایک تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔سہیل وڑائچ کے سوال پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔آرمی چیف نے سیاسی...
خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس پر جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں...
مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...

فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف
فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ...

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلالِ جُرات، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور امداد کے لیے فوج کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر...

پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا
فوٹو: اے ایف پی پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کا ایک دن کا راشن تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی کے مناظر صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر... فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے...

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا، باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف تھا کہ راستے میں فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔(جاری ہے)...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف تھا کہ راستے میں فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے 16 اگست کو صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے...
ناروے کے معروف بزنس اخبار ’’ڈاگنس نیرنگس لیو‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ناروے کے وزیر خزانہ، جینز اسٹولٹن برگ کو اچانک فون کیا جس میں تجارتی امور کے ساتھ ساتھ نوبیل امن انعام حاصل کرنے کی خواہش کااظہاربھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فون کال اس وقت آئی جب اسٹولٹن برگ اوسلو کی ایک سڑک پر پیدل چل رہے تھے۔ فون کال میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر بھی شامل تھے۔ اگرچہ کال کا رسمی مقصد تجارتی محصولات اور اقتصادی تعاون پر گفتگو تھا لیکن دورانِ بات چیت ٹرمپ نے نوبیل انعام کا ذکر بھی چھیڑ دیا — ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہوئے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے زندگی کا پہیہ مفلوج کر دیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے شدید آبی ریلے آبادیوں میں داخل ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے، مکانات گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں 146 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ سیلابی ریلوں نے سینکڑوں گھروں، دکانوں اور کھیتوں کو تباہ کر دیا جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پاک...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں3 افراد شہید ہوگئے ہیں، ہیلی کاپٹر متاثرہ دیہات میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم واپسی کے دوران فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ، عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش اور دھند چھائی ہوئی تھی جس سے آپریشن مزید مشکل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اعلیٰ حکام نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے...

ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن میرے عوام کو حقوق کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، حکومت پاکستان چین پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی گارمنٹس گروپ ’’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ‘‘ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیلنج فیشن گروپ کے پاکستانی مارکیٹ پر...
لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈی...

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں ملک میں غیر ضروری الجھن پیدا کرتی ہیں اور جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو اسے پھیلانا مناسب نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملک ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس کی شرح بڑھانا ہوگی، مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو خلا ہیں ان کو پر کر رہے ہیں۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانے کے نتائج سے سب کو فائدہ ہو، اس کے لیے کوشاں ہیں، آج صارفین کا اعتماد بلند ترین سطح پر ہے، ہماری اکانومی کا ریکارڈ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اداروں کی نجکاری میں تیزی آئے گی، زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ مقامی طور پر کاروبار کی فضا بھی بہتر ہوئی ہے، سب...
اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میانمار کے حراستی مراکز میں قیدیوں پر منظم اور سنگین تشدد کے ناقابل تردید شواہد مل چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مظالم میں ملک کی اعلیٰ سطحی شخصیات اور فوجی کمانڈرز ملوث پائے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ادارے IIMM کے مطابق قیدیوں کو بدترین جسمانی اذیتیں دی گئیں جن میں مارپیٹ، بجلی کے جھٹکے، گلا گھونٹنا، اور پلاس سے ناخن نکالنے جیسے اذیت ناک واقعات شامل ہیں۔ بعض واقعات میں قیدی تشدد کی شدت کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کو والدین کے بغیر اور قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا گیا۔ اقوام متحدہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔ پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر اور ڈگریاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 800 میگا واٹ کی نئی ٹرانسمیشن لائن 2028ء تک مکمل کر لیں گے،...
سعودی عرب میں بلیو کالر ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پہلی بار راولپنڈی میں سعودی عرب کی ملازمتوں کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کی گئی۔ اس ٹیسٹ میں **موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز** نے شرکت کی اور انہوں نے کمپیوٹر بیسڈ اور عملی (پریکٹیکل) دونوں اقسام کے ٹیسٹ دیے۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سعودی کمپنی “تکامل ہولڈنگ” کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر وہ سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے اہل قرار پائیں گے۔ اس عمل کی نگرانی لائسنس برانچ کے اسسمنٹ انچارج، نیفڈیک نمائندوں اور دیگر متعلقہ...
راولپنڈی : سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں نے موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کمپیوٹر اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تکامل ہولڈنگ سعودی عرب کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے جس کے تحت وہ مملکت میں بلیو کالر جابز کے اہل قرار پائیں گے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اسسمنٹ انچارج لائسنس برانچ، نیفڈیک نمائندے اور اسسمنٹ افسران موجودگی میں ہوا۔ سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد...
ویب ڈیسک: ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 3 بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آئے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔
مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے مجمع المدارس کے ملحقہ مدارس و مراکز کے مدیران اور معلمین کیلئے سالانہ تربیتِ...
لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی دلچسپ اور مزاحیہ باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی خواہش کا ذکر کیا جو سن کر سب چونک گئے—اگر انہیں کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے کا موقع ملے تو وہ علامہ اقبال کا انتخاب کریں گی۔ وجہ؟ کیونکہ ان کے اپنے نام میں بھی “اقبال” شامل ہے۔ مومنہ اقبال نےگفتگو کے دوران بتایا کہ کبھی کبھار سیٹ پر وہ ایسا جملہ بول دیتی ہیں جسے بعد میں سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ دل میں اکثر خیال آتا ہے کہ یہ بات اکیلے میں کہہ دیتی تو بہتر تھا، سب کے سامنےکیوں کہہ...
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا...
چینی تھنک ٹینک “چارہار انسٹیٹیوٹ” کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے مئی 2022 کے اوائل میں “آپریشن سندور” کے دوران بھارت کے 5 پاکستانی جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے اس دعوے کو “بے بنیاد” اور “مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔ ثبوت کی عدم موجودگی پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی حکام نے طیاروں...
سٹی42: پی ایچ اے افسران نے میڈیکل سہولیات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایل ڈی اے کی طرز پر مہنگی پرائیویٹ میڈیکل پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت افسران کو مہنگے نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی جائے گی۔ پولیسی کے مطابق تمام سرکاری نوعیت کے ہسپتالوں کو ملک کے کسی بھی شہر میں علاج کے لیے شامل کیا جا سکے گا۔ملٹری کمبائنڈ ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔کمیٹی کے صوابدیدی اختیار میں ہوگا کہ وہ کسی بھی ہسپتال، کلینک یا لیبارٹری کو پینل میں شامل کرے۔پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے نام تجویز کرنے کا اختیار کمیٹی کو...