data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہدادپور(نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام “واہ حسینؓ واہ” کے عنوان سے مدح صحابہ جلوس۔ ملک بھر کی طرح شہدادپور میں بھی 10 محرم الحرام، یومِ شہادت حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سنی رابطہ کونسل کی جانب سے “واہ حسینؓ واہ” کے عنوان سے ایک پْرامن مدحِ صحابہ جلوس نکالا گیا ۔ جلوس کی قیادت صدر سنی رابطہ کونسل شہدادپور مفتی محمد فاروق اور ممتاز معاویہ نے کی، جبکہ مفتی محمد فاروق ، مفتی عبدالعزیز بروہی صاحب، مفتی بشیر احمد فاروقی ، مولانا عبدالرحمٰن اقبال اور مولانا عثمان نے جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔علما کرام نے اپنے خطابات میں شہدا کربلا کی قربانیوں کو بیان کرنے ہوئے فرمایا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور اس موقع پر شہدادپور میں حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے خلاف گستاخی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان گستاخ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سنی رابطہ کونسل

پڑھیں:

وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمل ناڈو میں احتجاج کی لہر، مسلم رہنماؤں کا اجلاس منعقد

مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع تروپتور کے شہر وانمباڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جوائنٹ کمیٹی، سیاسی جماعتوں، اسلامی فیڈریشنز اور مقامی سماجی کارکنوں نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا، جس میں مودی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ترمیمی قانون کا مقصد وقف جائیدادوں کو صنعت کاروں اور کارپوریٹ اداروں کے حوالے کرنا ہے، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

اجلاس کی صدارت وانمباڑی جوائنٹ کمیٹی کے صدر سی ایم وسیم احمد، تروپتور کے ضلعی قاضی مولانا سید عبدالرحمن، جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدر مولانا مفتی سبیل احمد، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مفتی رحمت اللہ اور دیگر اہم رہنماؤں نے کی۔ ان کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری محمد ارشاد خان، جمعیت اہلحدیث کے ریاستی صدر انیس الرحمن، جمعیۃ علماء ہند کے شہری صدر مفتی انعام الحق اور مفتی اقبال احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں شامل خصوصی مہمانوں میں ہیومنسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر ایم تمیمون انصاری، سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم، رکن پارلیمان ٹی ایم کتھر آنند اور کرناٹک اسٹیٹ جمعیۃ علماء کے صدر افتخار احمد بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے خطابات میں ترمیمی قانون کو اقلیتوں کے خلاف ایک منظم چال قرار دیا۔

کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ سید برہان الدین، جو آل انڈیا کسان کانگریس کے نیشنل جوائنٹ کوآرڈینیٹر بھی ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیا قانون وقف بورڈز کو غیر معمولی اختیارات دیتا ہے، جس سے جائیدادوں پر قبضے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قانون واپس لے تاکہ ملک میں سماجی توازن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔ احتجاجی اجلاس میں بڑی تعداد میں عوام، سیاسی کارکنان اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ مظاہرین نے نعرے بازی کے ذریعے اپنے غصے اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر وقف جائیدادوں کو کارپوریٹ کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ وانمباڑی کی جوائنٹ کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ ملک بھر میں اس قانون کے خلاف بیداری مہم اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ اقلیتی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صحابہ کرام کے گستاخوں کو گرفتار کیا جائے،تنظیم تحفظ ناموس ختم الانبیا
  • جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار
  • میرپورخاص میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا گیا
  • سکردو میں یوم عاشور کا جلوس، خصوصی مناظر
  • منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس
  • مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
  • یوم عاشور: ملک بھر میں مجالس عزا، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد
  • کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس
  • وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمل ناڈو میں احتجاج کی لہر، مسلم رہنماؤں کا اجلاس منعقد