سعودی عرب میں زچگی کے بعد خواتین کو 3 ماہ کی تنخواہ دینے کا قانون نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو تین ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔
یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔
سعودی جنرل سوشل انشورنس (GOSI) کے مطابق یہ سہولت سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔
قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے تین ماہ تک تنخواہ (زچگی الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بچہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ مخصوص شرائط کے تحت دیا جائے گا۔
یہ قدم سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور ورک لائف بیلنس کے فروغ کی بڑی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواتین کو
پڑھیں:
راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے
—فائل فوٹوشہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 200 اہلکار فرائض انجام دیں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق سیف سٹی کیمروں سےجلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں کو سیل کیا جائے گا اور چھتوں پر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔