زچگی کے بعد خواتین کو 3 ماہ کی تنخواہ دینے کا قانون نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو تین ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔
یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔
سعودی جنرل سوشل انشورنس (GOSI) کے مطابق یہ سہولت سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔
قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے تین ماہ تک تنخواہ (زچگی الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بچہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ مخصوص شرائط کے تحت دیا جائے گا۔
یہ قدم سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور ورک لائف بیلنس کے فروغ کی بڑی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 10.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواتین کو
پڑھیں:
آئین لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ، قانون سے کوئی بالاتر نہیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین نہ صرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ پوری قانونی برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی پختہ یاد دہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے۔ کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معاشرہ پروان چڑھانا چاہیے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں اور ہرشہری اپنی زندگی میں انصاف کی موجودگی محسوس کرے۔