محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہے گا، تاہم لاہور میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور دیگر قریبی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اور کوہاٹ میں بارش کی توقع کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں، خاص طور پر کراچی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ اور اس کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالے بپھر گئے ہیں اور کئی گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ نوشہرہ میں رات سے بارش جاری ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، ریلوے کالونی سمیت کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوا اور ڈسپنسری بھی محفوظ نہ رہی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا جبکہ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش حبس گرمی محکمہ موسمیات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات موسم گرم اور کا امکان ہے علاقوں میں کے بیشتر بارش کا ملک کے

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔

ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی