طائف عربی گھوڑوں کے ورثے کا مرکز بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سعودی عرب کے خوبصورت اور ٹھنڈے پہاڑی شہر طائف میں عربی گھوڑے کی حفاظت اور اس کے ورثے کو زندہ رکھنے کی ایک شاندار کہانی سامنے آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولو ٹورنامنٹ کے لیے گھوڑے کو کیسے تیار کیا جاتا ہے، اور وہ کھاتا کیا ہے؟
یہ گھوڑا مملکت کی پہچان اور ثقافتی ورثے کی علامت مانا جاتا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق، طائف کی تاریخی گورنری میں نسل پرور اور شوقین حضرات عربی گھوڑوں کی خالص نسلوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں، جنہیں سعودی عرب کی ثقافتی شناخت کا بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے۔
ان کی محنت محض ماضی کی یاد تازہ نہیں بلکہ ایک ایسا عہد ہے جو آج بھی قومی روح کو جلا بخشتا ہے۔
طائف یونیورسٹی کی پروفیسر آف زوالوجی ڈاکٹر فوزیہ السلمی نے سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے عربی گھوڑے اپنی خالصیت اور عالمی مقام میں بے مثال ہیں۔
ان کا کہنا تھا نسل پرور حضرات کی اصل جینز اور خالص خون کو محفوظ رکھنے کی لگن کے باعث سعودی عرب دنیا میں عربی گھوڑوں کی پیدائش میں سب سے آگے ہے۔ یہ محض ایک اعداد و شمار نہیں بلکہ مملکت کی ثقافتی سرمایہ کاری کی عکاسی ہے۔
ثقافتی نقاد اور طائف یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر طلال الثقفی نے عربی گھوڑے کو جرات، فخر اور لازوال حسن کی زندہ علامت قرار دیا۔
ان کے مطابق یہ گھوڑے اسلامی تاریخ اور عربی شاعری، کلاسیکی اور نبطی دونوں, میں جرأت، شان و شوکت اور عزت کی کہانیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
طائف میں اس نایاب نسل کے تحفظ پر توجہ دینا مملکت کے بڑے وژن کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد اپنے ثقافتی خزانوں کو محفوظ اور اجاگر کرنا ہے۔
مقامی سرپرستی، تعلیمی منصوبوں اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے یہ کوششیں جاری ہیں تاکہ عربی گھوڑے کا یہ ورثہ نہ صرف محفوظ رہے بلکہ مستقبل میں بھی اسی شان سے آگے بڑھتا رہے جیسے صدیوں سے بڑھتا آ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب طائف طائف یونیورسٹی عربی گھوڑا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: طائف یونیورسٹی عربی گھوڑا عربی گھوڑے
پڑھیں:
سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، چھٹی بار گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا
سعودی عرب کی انڈر17 قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں منعقدہ اے جی سی ایف ایف انڈر 17 گلف کپ 2025 کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
یہ فیصلہ کن مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گرینڈ حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
سعودی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عبدالعزیز الفواز نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا، جبکہ دوسرا گول عبدالرحمان سفیانی نے پہلے ہاف کے اختتام پر، یعنی 45ویں منٹ میں اسکور کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹائٹل حمد اسٹیڈیم سعودی عرب فٹ بال ٹیم گلف کپ وی نیوز