قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ترجمان ناگالینڈ فوج نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف عوام کو متحد رہنے کے لیے زور دیا۔
ترجمان ناگالینڈ فوج کے جاری بیان کے مطابق اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے، اگر ہمارا وجود قائم ہے تو اس کے لیے ہمارے پاس ایک خطہ بھی موجود ہے اور جلد اپنی سرزمین، اپنی تاریخ، اپنے مستقبل میں ساتھ ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے آزاد وطن کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ ہماری زمین، ہماری سیکیورٹی اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے، اس کے لیے ایک ہونا ہوگا، جب ہمارا گھر جل رہا ہو تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، تمام لوگوں کو اپنے آزاد اور خودمختار وطن کیلئے آگے آنا چاہیے۔
ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت، اپنے مستقبل اور آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ ہماری پہچان، ہماری آزادی اور ہماری سرزمین کے لیے وقت قریب آ رہا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ آزادی کی تحریک میں عوامی قیادت آگئی ہے۔
ترجمان ناگالینڈ آرمی نے کہا کہ بھارت سے آزادی کی تحریک اب ناگالینڈ کے عوام کی تحریک بن چکی ہے، بین الاقوامی سطح پر ہمارے مستقبل کے فیصلے اور ریفرنڈم کیلئے آواز اٹھائیں۔
ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ قابض بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ اور ناگالینڈ جیسے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے بہن بھائی جلد قابض بھارت سے جان چھڑا کر آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آزادی کی تحریک قابض بھارت کے لیے
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کا ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر اظہارِ افسوس
ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔