آئی پی ایل دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی 20 لیگ، پی ایس ایل کا دوسرا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
دنیائے کرکٹ کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کون سی ہے؟برطانوی نشریاتی ادارے کے سروے میں آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی ٹوئنٹی لیگ قرار دے دیا گیا، پاکستان کی پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود ہے، آئی ایل ٹی 20 تیسرے نمبر پر رہی، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ آخری گیند تک گئے دی ہینڈ ریڈ لیگ میں دوسرے اور پی ایس ایل تیسرے نمبر پر آخری اوور میچز گئے۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اوسط پہلی اننگز سکور 180 رنز بنے، آئی پی ایل 179 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، آئی ایل ٹی 20 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیپس والے کھلاڑی شامل ہیں، سب سے زیادہ چھکے اور چوکے آئی پی ایل میں لگے۔پی ایس ایل دوسرے نمبر پر موجود، بی بی ایل تفریح کے لحاظ سے آخری نمبر پر، انڈیکس سکور صرف 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا‘ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج اتوار کی رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔