2025-09-18@14:26:32 GMT
تلاش کی گنتی: 3373

«خالصتان کے»:

    ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    قائم مقام صدر پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات اعتماد، مشترکہ اقدار اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند انہوں نے یہ بات مالدیپ کے اسپیکر اسمبلی عبدالرحیم عبداللہ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ قائم مقام صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاحتی، تعلیمی، صحت، نوجوانوں، دفاع اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم 8.87 ملین ڈالر ہے جسے براہ راست ہوائی اور...
    ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر...
    پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔ آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔ تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔
    راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی...
    کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)طالبان دور کی سختیوں اور شدید معاشی بحران کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، جہاں خواتین اور مرد اپنی ظاہری خوبصورتی نکھارنے کے لیے بوٹوکس، فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل کے کاسمیٹک سرجری کلینکس مخملی صوفوں کے ساتھ اس طرح سجے ہیں کہ یہ طالبان دور کی سختیوں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں، جہاں بوٹوکس، لپ فلر اور بالوں کے ٹرانسپلانٹ عام ہو چکے ہیں۔ طالبان کی سخت حکمرانی، قدامت پسندی اور غربت کے باوجود کابل میں جنگ کے خاتمے کے بعد تقریباً 20 کلینکس تیزی سے ترقی کر رہے...
    چترال: گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، بالخصوص بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر فوری رابطہ کریں۔
    اسلام آباد: دنیا پاکستان کی تخلیقی سوچ، جدید تعمیرات اور پائیدار ترقی کی معترف ہونے لگی، پاکستان نے فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا۔ وژن پاکستان منصوبے نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 اپنے نام کر لیا۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے جاری اعلامیہ کے مطابق فنِ تعمیر کے 7عالمی فاتحین میں شامل ’’وژن پاکستان‘‘ منصوبے کو ڈی پی اسٹوڈیوز نے ڈیزائن کیا۔ ’’وژن پاکستان‘‘ ایک فلاحی مرکز ہے جو کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔ آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 کی تقریب کرغزستان میں منعقد ہوئی۔ کامیاب منصوبوں میں سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات، ثقافتی ورثہ کی بحالی کی کوششیں اور...
    ایک تحقیق کے مطابق بچوں کے بال ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ بالوں سے ماپا جانے والا “hair cortisol” اور کچھ دیگر بالوں کے کیمیائی اجزا بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت سی چیزیں بتا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ صرف اشارے (indicators) ہوتے ہیں، حتمی تشخیص نہیں۔ کورٹیسول ہارمون “تناؤ والے ہارمون” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب جسم پر طویل مدتی دباؤ ہو، تو خون میں کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے۔ خون، تھوک یا پیشاب کے بجائے بالوں سے ماپی گئی کورٹیسول کی مقدار بتاتی ہے کہ پچھلے کئی ہفتے یا مہینوں میں کتنا تناؤ رہا ہے۔  بالوں کا ٹوٹنا، جھڑنا، خشکی، سیاہ بالوں کی رنگت میں تبدیلی...
    ویب ڈیسک :پاکستان مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں۔   افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے  عاصم افتخار نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔  پاکستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-1 نیو یارک (آن لائن) بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر؎ رساں ادارے کے مطابق خالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ آج قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نڑاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔ اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ...
    چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط پاکستان کے پُرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے، یہ پانچواں پروگرام ہے جو 2026ء سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ یہ پانچواں پروگرام 2026 سے 2031 تک قابل عمل رہے گا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے۔فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں دونوں فریق معاونت کریں گے جبکہ...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال’ شدید انسانی بحران’ کی شکل اختیار کرچکی ہے ،عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ چین میں بیف کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو اربوں روپے کے برآمدی آرڈرز مل گئے ہیں۔دی اورگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اسے چین سے 7.5 ملین امریکی ڈالر مالیت کے نئے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت طے پایا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان سے ایک سال کے دوران فروزن بون لیس بیف چین کو برآمد کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستانی بیف ایکسپورٹ کے مواقع وسیع ہورہے ہیں۔ برآمد کیا جانے والا بیف عالمی...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر...
    محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کیلیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اسلیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز...
    ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد 26 جون سے اب تک آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ اب تک 998 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 5 لاکھ ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ گھر اور سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ 409 ارب روپے یعنی تقریباً 1.4 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ اس سب کے باوجود حکومت نے تاحال بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک سے امداد کی اپیل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکرعبدالرحیم عبداللہ اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ بدھ کو مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز بالخصوص جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔(جاری ہے) سینیٹر بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بروقت مدد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا...
    قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ رانا ثناء اللہ کی ایوانِ صدر آمد سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ...
    بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر کو نشانہ بنانے والا پوسٹر خالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جمعرات کو قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نژاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔ اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ قونصلیٹ خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر جاسوسی...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔...
    سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے تحت چلنے والے فلیگ شپ پراجیکٹ ایس کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چائنا انجینئرنگ کارپوریشن ( سی ای ای سی ) ، جس کا نام گلوبل 500کمپنیوں میں آتا ہے ، نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ لگایا ، تیار کیا اورآپریٹ کیا ۔اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال،پاکستان میں قائم چین کے سفارت خانے میں تعینات چارج ڈی...
      ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے...
    آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔   اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی، پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ پاکستان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان...
    اسلام آباد(خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور دو طرفہ روابط کے مزید استحکام دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز، بزنس کمیونٹی کے لئے سہولیات اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی پہلی ترجیح باہمی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کیلئے 24 گھنٹے میں دوسال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ چیمبر آف کامرس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ: قازقستان میں نیا قانون نافذ ہوگیا ہے جس کے تحت ملک میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اب اگر کوئی بھی شخص کسی خاتون یا لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، اس قانون کا مقصد جبری شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور کمزور طبقات خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دلہنوں کے اغوا پر بھی سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے،  اس سے قبل اگر کوئی اغوا کار متاثرہ خاتون کو اپنی مرضی سے چھوڑ...
    جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔ ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار...
    اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی اصول عوام کی حکومت عوام کے ذریعے اور عوام کیلئے ہے مگر پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ فقط کتابی یا دستاویزی بات تک محدود ہے، آج تک ملک میں ہونیوالے عام انتخابات زیر سوال ہی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عالمی یوم جمہوریت منایا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو روند دیا گیا، مغربی کنارے پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی ایشیا میں انڈیا نے جو رویہ اپنا رکھا ہے بنیادی انسانی حقوق پر جیسے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں،...
    ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 5 ہزار 456 کیوسک اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 71 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال بارے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 89 ہزار 60 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔آستانہ : قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا کے خلاف سخت قانون نافذ کرتے ہوئے ان پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان نے خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر مکمل پابندی عائد کر دی  ہے،  منگل کے روز نافذ ہونے والے ایک نئے قانون کے تحت اب زبردستی شادی پر مجبور کرنے والوں کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔قازق پولیس کے مطابق یہ قانون خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جبری شادیوں جیسے غیر انسانی رواج کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اب اغوا...
    اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی...
    تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔ اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔  انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔  شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا...
    وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عرب ممالک پہلے ہی مشترکہ سیکیورٹی فورس پر بات کرچکے ہیں، ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کا رکن ہونے کے ناطے اس ضمن میں پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ ’ایک خود مختار ملک پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں، قطر کے دوست اور برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا۔‘ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستان نے...
     ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔  1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-1 کراچی(کامرس رپورٹر)سبزی منڈی کے تاجروں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر زراعت سے مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی اور اخراجات کا فرانزک آڈٹ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سبزی منڈی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی جبکہ تھڈو ڈیم سے آنے والے سیلابی ریلے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی،انہوںنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کو مثالی بنانے میںقطعی طور پر ناکام رہی ہے ،بارش کے بعد اب تک سبزی منڈی سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل نہیںکیا جاچکا ہے ،مارکیٹ میں یہ اطلاعات...
    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں ہونے والے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس الفاظ میں کروایا کہ یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ...
    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم، شاہی عالی جاہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ یہ اجلاس 15 ستمبر 2025 کو قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔انتہائی پرعزم اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل...
    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، جبکہ ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے۔ عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسلی صفائی میں ملوث ہے اور انسانیت دشمن جرائم کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے۔ امیر قطر نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت اور قطر کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ثالث کی حیثیت سے خطے میں امن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ اسٹار لنک سمیت عالمی و مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں راہ ہموار ہوگئی، پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا، فکسڈ سیٹلائٹ سروس لائسنس فیس پانچ لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، لائسنس کی مدت 15 برس ہوگی، منظوری کے 18 ماہ میں سروسز فراہم کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا ،مسودہ لائسنس سے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ممکن ہوگی مسودہ لائسنس کے تحت کمپنیاں سیٹلائٹ سسٹمز قائم و چلانے کی مجاز ہوں گی ،فکسڈ ارتھ اسٹیشن، گیٹ وے اسٹیشن اور وی سیٹ کی اجازت...
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ کنزیٰ بنت سکندر رول نمبر 321039 نے ٹوٹل 1100 میں سے 987 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔دوسری پوزیشن تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کی طالبہ عبیرہ کمال بنت انور کمال رول نمبر 317002 نے 974 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ ثناء بنت محمد اشرف رول نمبر 321046 نے 968 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔ امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ...
    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔ حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ  کردیا۔ اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ  کی گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔ سامان روانگی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا...
    ’پیچے دیکھو پیچے‘ کے جملے سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے اس کی موت کا سبب بتا دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کا انتقال آج صبح فجر کے وقت ہوا جب عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔ احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونانہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں...
    صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے، جبکہ 1973 کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کو بااختیار بناتی ہے، ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے اور یہی نظام معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی...
    اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کو حالیہ مہینوں میں لگاتار ناکامیوں اور بھاری جانی نقصان کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے اور ان کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فتنتہ الخوارج کی کئی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی مار دی گئیں جس کے باعث خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی ناچاکی کا شکار ہیں۔  خارجی سرغنہ نور والی اپنے پیادہ دہشت گردوں کو موبائل فون اور دیگر کمیونیکیشن ذرائع کے استعمال سے گریز کرنے کی سخت ہدایات دے چکا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا مشکل ہو سکے۔ سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ خارجی سرغنہ نے اپنے دہشت...
    ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانے سکے اور نوادرات برآمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق مقامی افراد کو نالے کے مختلف مقامات سے سیکڑوں قدیم سکے اور پتھر نما نوادرات ملے جنہیں بعدازاں حکام کے حوالے کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے ہمراہ ان نوادرات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک 400 سے زائد سکے ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان سکوں کا تعلق مختلف ادوار اور سلطنتوں سے...
    قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔  ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورت حال نارمل ہونے تک  سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماؤں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کریں۔ نثار کھوڑو نے...
    سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو یہاں پہنچے نہیں بلکہ پہنچائے گئے ہیں اور آج پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں ہے زندگی کو خطرات لاحق ہے، آج کل گھر سے نکل کر واپسی خوش قسمتی سمجھی...
    صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال ہونے جارہا ہے جو ایک سنگ میل ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیشن تجارتی تنازعات کے حل کا نیا شفاف باب کھولے گاجو اصلاحات کیلئے انتہائی ضروری ہے ، پاکستان کا پہلا فعال ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا ، فعال کمیشن غیر ملکی تاجروں...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
    ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے میں تین پیسرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر شریک ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ بھارت جارحانہ کھیل پیش کرے گا اس لیے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف رکھنا چاہیے اور مضبوط بولنگ اٹیک سے حریف پر دباؤ بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر پاکستان اچھی شروعات کرے...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے  والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
    پشاور بورڈ نے  گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔ والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔...
    محکمہ آبپاشی نے ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں چند مقامات پر درمیانے سے لے کر انتہائی اونچے درجے تک کے سیلاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق:دریائے ستلج،گنڈا سنگھ والامیںدرمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 89,060 کیوسک،ہیڈ اسلام میں درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 82,755 کیوسک۔ دریائے چناب: ہیڈ پنجند، میںانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بہاؤ 494,147 کیوسک۔دریائے سندھ:گڈو، اونچے درجے کا سیلاب، بہاؤ 561,205 کیوسک۔ سکھر، درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 472,320 کیوسک۔ کوٹری،نچلے درجے کا سیلاب، بہاؤ 262,939 کیوسک۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریا کے قریبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں...
    عالمی شہرت یافتہ کافی "اسٹار بکس" کے کراچی کے ایک کیفے کے ساتھ  ٹریڈ مارک تنازع کئی برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق کراچی کے ریسٹورینٹ ’ستار بخش کیفے‘ نے اسٹار بکس ٹریڈ مارک مقدمہ جیت لیا۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسٹار بکس کافی کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے تاہم برسوں بعد دوبارہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گیا ہے۔  ستار بخش کے بانی رضوان احمد اور عدنان یوسف کا مؤقف تھا کہ یہ کیفے 2013 میں کراچی میں نے قائم کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیفے کا نام ستار بخش رکھنے کا مقصد نقل یا جعلسازی نہیں بلکہ پیروڈی کے ذریعے طنز و مزاح پیدا...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود ٹیم کی نظریں صرف اور صرف کرکٹ پر ہیں۔ پاکستان اور بھارت کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال مئی میں سرحدی کشیدگی کے بعد پہلا ٹکراؤ ہوگا، جس نے میچ کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی رہی۔ پاکستان بمقابلہ بھارت ہمیشہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوتا...
    پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے جب کہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہو گئے۔ بورڈ کے مطابق 56 فیصد طلبہ و طالبات سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچہ دیں گے۔ پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
    سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر(بروز اتوار)ہوگا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان کے شیڈول میں تبدیلی صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ پہلے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا، تاہم اب یہ امتحان نئی تاریخ کے مطابق 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فیصلے کو طلبہ کے...
    راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔  لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ...
    کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی  خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
    سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اس سلسلے میں متعددبار سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جواب جمع کروایا کہ جلد سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی قر عہ اندازی کروائی جائے گی لیکن اس فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا سی ڈی اے مزدو ریونین کی سنیئر قیادت نے بھی کئی بار چیئرمین سی ڈی اے محمد...
    سن 1965 کی جنگ کے دوران جری جانبازوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، جنگ کے 11 ویں روز پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی، اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے جہاں قبضے کے لیے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اور دشمن...
    پاکستان اور پیراگوے کے درمیان  ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کےمقابلے کل سے شروع ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی ایکشن میں ہوں گے۔ اسونسیون کے کلے کورٹ پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کرکے اپنی تیاریوں کو مکمل کیاہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم نے ایک ہفتےکا ترکی میں بھی کیمپ لگایا تھا۔ دو روزہ مقابلوں میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ سنگلز میں مزمل مرتضیٰ، حذیفہ عبدالرحمان اور میکائل علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ گروپ ٹو کے اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ون میں رسائی حاصل کرے گی۔
    آج سے 24 سال قبل 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشتگرد حملوں نے دنیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔ القاعدہ کے خودکش حملہ آوروں نے 4 طیاروں کو اغوا کرکے امریکا کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا، جس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 977 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ہزاروں بعد ازاں بیماریوں کا شکار ہو کر جان سے گئے۔ حملے کی تفصیل امریکن ایئرلائنز فلائٹ 11 اور یونائیٹڈ ایئرلائنز فلائٹ 175 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی شمالی اور جنوبی ٹاورز سے ٹکرا دیا گیا۔ صرف 17 منٹ کے وقفے سے ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا، جو آگ اور دھویں میں گھِر گئے اور دو گھنٹے کے اندر زمیں بوس ہوگئے۔ ایک اور طیارہ، امریکن...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
    کراچی: کراچی میں جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکار بھی ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر، ایم نائن موٹروے، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی اور مچھر کالونی سمیت متاثرہ علاقوں میں رینجرز کے افسران اور اہلکار پہنچ چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانیوں کیلیے دو جنگیں لڑیں اپنی معیشت تباہ اور لاکھوں لوگ شہید کروائے مگر آج بھی افغان سرزمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر میجر عدنان کی شہادت پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا۔ اُن کے مطابق شہید کی والدہ کا کہنا تھا میرے 10 بيٹے ھوتے تو وہ پاکستان کی ناموس قربان کردیتیں، میجر عدنان کی شہادت پر بہنیں اور اور بیوی دکھ میں ڈوبی تھیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’والد کو گلے لگایا تو وہ کہنے لگے میں مضبوط...
      پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس میں بری ہوگئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے سے متعلق 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی اہم رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید اور خدیجہ شاہ کو5سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے مجموعی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ نگرانی کا عمل نہ تو کوئی استثنائی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، بلکہ یہ عالمی سطح پر رائج اور تسلیم شدہ قانونی روایت کا حصہ ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جدید نگرانی کے نظام جیسے LIMS اور WMS 2.0 دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ ریاستی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے ایک معمول کا قانونی طریقہ کار ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے مناسب قوانین اور قواعد و ضوابط موجود ہیں جو اس عمل کو من مانے یا غیر شفاف ہونے سے روکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان...
    ڈبلیو ایچ او نے طالبان حکومت سے افغانستان میں زلزلے کے فوری بعد امدادی کارکنان خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ خواتین بغیر مرد سرپرست کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کریں۔ 1 ستمبر 2025 کو آنے والے زلزلے سے مشرقی افغانستان میں تقریباً 2,200 افراد ہلاک اور 3,600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مردوں کی جانب سے امدادی عمل حجاب جیسی پابندیوں کے باعث متاثرہ خواتین تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر مُکتا شرما، ڈبلیو ایچ او کی افغانستان آفس کی ڈپٹی نمائندہ نے بتایا کہ...