ایاز صادق تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید پر ناراض
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید سے ناراض ہو کر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا ہے ان کا نہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا، اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے خط میں خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اسے قومی خزانے کا استحصال قرار دیا تھا۔
خواجہ آصف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ ایاز صادق کی تنخواہ
پڑھیں:
اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ معیشت آگے بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد محاذوں پر دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد عالمی برادری کے سامنے بارہا آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ ایاز میمن نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، تاہم اگر ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔