حمیرا اصغر علی کی کئی ماپ پرانی گلی سڑی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگیا اور لاہور سے ان کے بھائی بالآخر لاش وصول کرنے پہنچ گئے۔

اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی لاش گزشتہ روز کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 7 برسوں اکیلے کرائے پر رہ رہی تھیں۔

لاش ملنے کی اطلاع پر لاہور میں مقیم ان کے اہل خانہ نے اپنے پہلے ردعمل میں لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی لاہور سے لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں افسوسناک موت پر دکھ، حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ کی نجی زندگی اور اکیلے رہنے کے فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

اس دوران حمیرا اصغر کی وہ ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہونا شروع ہوگئیں جس سے ان کی زندگی کا ایک ان دیکھا پہلو سامنے آگیا۔

اداکارہ اور ماڈل حمیرا نرم دل اور حساس طبیعت کی مالک ایک ہمدرد شخصیت تھیں۔بالخصوص اسپیشل بچوں کے ساتھ ان کا رویہ قابل تقلید تھا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمیرا ایسے بچوں سے اسپتال میں ملاقات کر رہی ہیں۔ اسپیشل بچوں سے کھیل رہی ہیں اور ان سے شفقت سے پیش آرہی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر سے لگتا ہے کہ اسپیشل بچوں کے ساتھ وہ ملاقات کے لیے وہ گاہے بہ گاہے ایسے مراکز کا دورہ کرتی رہتی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نمازجنازہ پڑھائیں۔ فائل فوٹو 

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کراچی میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں، حمیرا اصغر کے لواحقین اگر تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضر ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا اصغر کی تجہیز و تکفین کے تمام تر انتظامات میں ادا کروں گا۔

کراچی: فلیٹ سے مردہ ملی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلئے سوال ہے کہ جوان بیٹی کی لاش دفنانے والے نہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا کی موت ؛ بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے
  • گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان
  • متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار
  • اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے واقع ہوئی؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد نے لاش لینے سے انکارکردیا
  • حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا