وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف جو آذربائیجان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اب وہاں اپنا گھر بنانے کے ٓآرزومند ہیں یہ خواہش ظاہر بھی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جنہوں نے گزشتہ دنوں آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر آذربائیجان سے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خانکندی میں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور میزبان صدر الہام علیوف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ تینوں عالمی رہنماؤں نے چہل قدمی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کی آرزو ظاہر کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف سے کاراباخ میں اپنے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے لیے گھر کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔