ہالانی وخانواہن میں پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ہالانی اور خانواہن میں پولیس مقابلے سنگین مقدمات میں متلوب دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،چار ڈاکو فرار، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ہالانی تھانہ کی حدود لاکھاروڈ لنک روڈ نیئر ٹموڑ، پولیس کا ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں ملزمان سے مقابلہ ہو گیا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو ساتھی ڈاکو فرار زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت جنید عرف ہیرو ولد صحبت خاصخیلی کے نام سے ہوئی.
میرپورماتھیلو، ایس ایس پی گھوٹکی
آفس میں رشوت کا بازار گرم
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)گھوٹکی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے نیو ٹیچر کو میڈیکل اور پولیس ویریفکیشن کے لیٹر جاری ہوتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کے آفس میں رشوت کا بازار گرم ہوگیا کرپٹ کلرک بنا خوف سرعام رشوت لینے میں مصروف۔ضلع گھوٹکی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے میڈیکل اور پولیس ویریفکیشن کا لیٹر نکلتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی میرپورماتھیلو کی آفس میں کرپشن کے سیزن کا کلرک امان اللہ سومرو نے آغاز کردیا،ہرامید وار سے 5 ہزار روپے بطور رشوت کی ڈیل فائنل 2 ہزار روپے بطور رشوت لینے کے بعد ڈاکیومنٹ لینے لگا مگر ایس ایس پی گھوٹکی نے کسی قسم کی کلرک کے اوپر قانونی کارروائی نا کی اور امیدواران کو اپنے حال پر چھوڑ دیا۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی:ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔
ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔
پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔
ریلویز پولیس کے مطابق ملزم فضل سلطان کے خلاف تھانہ ریلویز راولپنڈی میں سبق آموز کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔