کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ منیمم ویج بورڈ کی جانب سے مزدوروں اور ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری آئی ہے، بورڈ نے ہنرمند اور غیر ہنرمند ورکرز کی ’کم سے کم اجرت‘ مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’کم سے کم اجرتی بورڈ سندھ‘ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے، اور کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں۔

’’منیمم ویج بورڈ‘‘ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے تجویز شدہ کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔

بورڈ کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق غیر ہنر مند ورکرز کی کم سے کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے ہوگی، نیم ہنر مند ورکرز کی کم سے کم ماہانہ اجرت 41280 روپے ہو گی، جب کہ ہنر مند ورکرز کی کم وے کم ماہانہ اجرت 48910 روپے ہوگی۔

تجویز کے مطابق ہائیلی اسکلڈ (انتہائی ہنرمند) ورکرز کی کم سے کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر ہوں گے، بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:سوات میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہنر مند ورکرز کی کم کم ماہانہ اجرت

پڑھیں:

سول ڈیفنس کےرضاکاروں کو تنخواہ کیساتھ بقایاجات بھی ادا

طاہر جمیل:سول ڈیفنس کےرضاکاروں کی بالآخرسنی گئی،رضاکاروں کو اگست کی تنخواہ موصول ہو گئی۔
تنخواہ کیساتھ رضاکاروں کوجون کےبقایاجات اداکر دیئےگئے،رضاکاروں کو32ہزارتنخواہ اور8ہزاربقایا جات موصول  ہوگئے۔
محکمہ شہری دفاع کےرضاکاروں نےتنخواہ و بقایا جات کی ادائیگی پراظہاراطمینان کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • انسان کے مزاج کتنی اقسام کے، قدیم نظریہ کیا ہے؟
  • اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
  • ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
  • مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
  • سول ڈیفنس کےرضاکاروں کو تنخواہ کیساتھ بقایاجات بھی ادا
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • مساوی محنت پھر بھی عورت کو اجرت کم کیوں، دنیا بھر میں یہ فرق کتنا؟
  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری
  • خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ