سندھ میں مزدوروں کے لیے خوشخبری، کم از کم تنخواہیں بڑھانے کی تجویز پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
سندھ منیمم ویج بورڈ نے کم از کم ماہانہ اجرتیں مقرر کرنے کی نئی تجویز پیش کر دی ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل سمجھی جائے گی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے تجویز کردہ اجرتیں ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
بورڈ کے سیکرٹری محمد نعیم منگی کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 14 روز کے اندر اپنے اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔
منیمم ویج بورڈ کی نئی تجویز کے مطابق:
غیر ہنرمند مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت: 40,000 روپے
نیم ہنرمند مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت: 41,280 روپے
ہنرمند مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت: 48,910 روپے
انتہائی ہنرمند (ہائیلی اسکلڈ) مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت: 50,868 روپے
یہ تجویز مزدور طبقے کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کی ایک کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
اگر منظور کر لی گئی، تو یہ اجرتیں سندھ بھر کے تمام صنعتی اداروں میں لازمی طور پر لاگو ہوں گی۔ مزدور تنظیموں نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے، جب کہ کاروباری حلقے اس پر مشاورت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت
پڑھیں:
یومِ عاشورہ ؛ نادار کے تمام دفاتر 5 اور 6 جولائی کو بند رہینگے
ویب ڈیسک : یومِ عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو نادار کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔
نادرا کے جاری بیان کے مطابق 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
نادرا کا کہنا ہے کہ اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہونگی، صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کے باوجود نادرا کال سینٹر کا عملہ صارفین کی خدمت اور رہنمائی کےلیے دستیاب رہے گا۔